حمدیہ دوہاغزل نما
ڈاکٹر فرازحامدی، جے پور
اللہ سب سے ہے بڑا اونچی اس کی شان
غالب قادر مان
ویسے تو قہار ہے رکھتا ہے جبروت
پھر بھی ہے رحمن
چنداکی یہ چاندنی سورج کی یہ دھوپ
سب کچھ اس کی شان
دکھیایہ سنسار ہے رب سے ناتا جوڑ
سکھ کی چادر تان
حیواں ہوں کہ آدمی کیڑے ہوں کہ طیر
سب کو دیتا نان
ہرجا اس کا نور ہے ہرجاوہ موجود
حاضر ناظرجان
رب کے ہاتھوں زندگی رب کے ہاتھوں موت
وہ ہی ڈالے جان
مالک خالق ہے وہی، جانے ہے مخلوق
پھربھی ہے انجان
++++
|