donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Ghazal Numa
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Rafiq Shakir
Title :
   Ghazal Numa : Aik Taasir

غزل نما:ایک تاثر
 
رفیق شاکر،اکولہ
 
ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی کی مرتب کردہ کتاب نقش طراز سال رواں مجھے ملی۔ میں ان کو عرصہ سے پڑھ رہاہوں، لیکن تھریری رابطہ پہلی دفعہ ہوا نقش طراز کیلئے میں نے قطعہ تاریخ کہا جس کے جواب میں ڈاکٹرموصوف نے کوہسار، کاشمارہ بھجوایا اورتحریر فرمایا کہ مذکورہ رسالہ میں گزل نما کے نمونے ہیں ،دوغزل نما مع تصویروتعارف روانہ کیجئے۔ میں نے لکھاکہ تاج محل کے ہوتے تاج محل نما کی کیاتک یعنی غزل کے ہوتے گزل نما کی کاضرورت ہوا۔
 
بہرکیف ڈاکٹر صاحب کی ایماپرشاہد جمیل کی ایجاد کردہ غزل نما کہنے کاپہلا تجربہ کیا۔ ڈیڑھ مصرعہ پر مشتمل یہ صنف بظاہربہت آسان لیکن عملاانتہائی مشکل ہے۔ اس وقت طلب تجربہ میں لطف بھی آیا۔
ڈاکٹرمناظرعاشق ہرگانوی کی ترتیب ،غزل نما ، جوانہوں نےمختلف شعراسے کہلوائی ہے۔ پیش نظرہے، جس میں ۳۰شعراکی ۶۰گزل نمامع تصویروتعارف پڑھنے کاموقع ملا طبیعت مسرورہوگئی۔ اس مجموعہ میں ہندوستان کے ہرعلاقے کے شعراکے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے شعرا نے بھی محفوظ کیا اس طرح غزل نما کی افادیت کااحساس ہوا اور مقبولیت کااندازہ ہوا۔
 
غزل کاہر شعر دومصرعوں پرمشتمل ہوتاہے تو غزل نما کاہر شعرڈیڑھ مصرعہ پر غزل کی طرح غزل نما میں بھی وزن ، بحر، ردیف، قافیہ کی پابندی ضروری ہے۔ فرق صرف مصرعوں کا ہے کہ غزل نما کے پہلے مصرعہ میں بحر کے پورے ارکان ہوتے ہیں تودوسرے مصرعہ میںآدھے ارکان یعنی پہلے مصرعہ میں فعولن فعلون فعولن فعولن چاروں ارکان لیے جائیں گے ،تودوسرے مصرعہ میں فعولن فعولن صرف دوارکان لیے جائیںگے۔ غزل نما میں سالم بحورکااستعمال افضل ماناجاتاہے۔ بہرحال غزل نما کی انفرادیت کے پیش نظر انتخاب غزل نما پہلی کتاب ہوتے ہوئے انتہائی کامیاب ہے، یہ فیصلہ ہمارا ہے آخرمیں قطعہ تاریخ ملا حظہ کیلئے۔
قطعہ تاریخ طباعت
جانفزامجموعہ غزل نما
مناظرعاشق نے مجموعہ جوغزل نما کا دیا ہے ہم کو
کہ جیسے صحرائے ریگ میں بھی یہ ایک پھیلاہوشجرہے
ملی ہے تاریخ طبع مجھ کوغزل نماکی رفیق شاکر
کہہ نوشگفتہ غزل نماکا، یہ ڈیڑھ مصرعہ بھی خوب ترہے
+++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 433