donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Hindustan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Ghaus Siwani
Title :
   National Herald Case Congress Ke Liye Zahmat Ya Rahmat


نیشنل ہیرالڈ کیس کانگریس کے زحمت یا رحمت؟


تحریر:غوث سیوانی،نئی دہلی


    نیشنل ہیرالڈ کیس کے سبب سونیا اور راہل گاندھی کو فائدہ ہوگا؟ کیا اس مقدمے کے سبب کانگریس ایک بار پھر اقتدار میں لوٹے گی؟ کیا اس کیس کے سبب کانگریس لیڈروں کو عوامی ہمدردی حاصل ہوگی؟کیا سونیا گاندھی اپنی ساس اندرا گاندھی کی طرح ہندوستانی عوام کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگی؟ یہ سوال ہم اس لئے اٹھا رہے ہیں کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ جیل جانے والے مقدموں کا سامنا کرنے والے لیڈران ہیروبنتے رہے ہیں اور ان کی اقتدار میں واپسی ہوتی رہی ہے۔تازہ مثال لالوپرساد یادو کی ہے جو چارہ گھوٹالہ میں مجرم قراردیئے جانے اور جیل کی سزاکاٹنے کے باوجود بہار میں الیکشن جیت گئے۔ اس سے پہلے تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے جے للیتا اقتدار میں آئی ہیں۔ مرکزی وزیر سکھ رام گھوٹالے میں سزا پانے کے باوجود ہماچل پردیش میں جیت گئے۔ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ ایمرجنسی لگاکر عوام کی ناراضگی حاصل کرنے والی اندرا گاندھی جب جیل گئیں تو انھیں عوامی ہمدردی مل گئی اور دوبارہ حکومت میں واپس آگئیں،تو اب سوال یہ ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پھنس کر کیا سونیا اور راہل بھی عوامی حمایت پائیں گے اور کانگریس اقتدار میں واپسی کرے گی؟ کانگریس کہہ رہی ہے کہ مود ی سرکار جان بوجھ کر اس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنا رہی ہے کہ جب کہ بی جے پی بار بار اس الزام کی تردید کر رہی ہے مگر سب جانتے ہیں کہ اس کیس کو کورٹ تک لے جانے والے سبرامینم سوامی بی جے پی کے لیڈر ہیں۔ کیس دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ سونیا اور راہل کے خلاف الزامات غلط نہیں ہیں۔ کہیں نہ کہیں گڑبڑی ضرور ہوئی ہے مگر اس بات سے عام لوگوں کو کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

کورٹ میں ہے معاملہ

    سرخیوں میں چھائے نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی ملزم ہیں۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی جم کر ہنگامہ ہوا۔ اس معاملے میں نچلی عدالت کی جانب سے سونیا اور راہل گاندھی کوعدالت میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا گیا تھا جس کی مخالفت میں دونوں نے ہائیکورٹ کی پناہ لی تھی لیکن وہاں سے بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی تھی۔کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد کانگریس کے دونوں لیڈروں کو پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہونا تھا۔ تاہم معاملے میں اس وقت نیا موڑ آگیا جب تک عدالت میں ذاتی پیشی سے بچ رہے دونوں رہنماؤں کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کورٹ کے سامنے کہا کہ کیس کے تمام ملزم عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، انہیں عدالت کے سامنے اپنا موقف رکھنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔لیکن آج تمام ملزمان کا پیش ہونا ممکن نہیں ہے ۔ عدالت انہیں کوئی بھی قریب ترین تاریخ دے دے۔ کیس کاایک ملزم ابھی امریکہ میں ہے۔جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو دوپہر تین بجے کا وقت طے کر دیا۔

کانگریس۔بی جے پی آمنے سامنے

    نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل اور سونیا پر کیس کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس ممبران نے جم کر ہنگامہ کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں کارروائی کو ملتوی کر نا پڑا۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ، نیشنل ہیرالڈ کیس مکمل طور پر بدلے کی سیاست ہے۔ سیاسی انتقام کے جذبے سے مرکزی حکومت کام کر رہی ہے۔بتا دیں کہ جس درخواست کو لے کر یہ چیخ پکارمچی ہوئی ہے وہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے عدالت میں داخل کی ہے۔ سوامی نے کہا کہ، کانگریس کے لوگ بدعنوانی کرنا بند کر دیں وہ ان کونشانہ نہیں بنائیں

٭٭٭

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 404