donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Islamic Articles -->> Islamiyat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Qari Haneef Dar
Title :
   Deen Me Hila Sazi Ki Wajuhat

دین میں حیلہ سازی کی وجوھات

قاری حنیف ڈار

 !

ھمارے خاندان کی زیادہ تر لڑکیاں مدارس میں 6 سالہ کورس کر کے آتی ھیں ! جن میں میری بہت ساری بھانجیاں بھتیجیاں بھی شامل ھیں !

ان میں سے ایک بھانجی کی شادی ھوئی تھی ! تقریباً سال ھونے کو تھا ، اسکائپ پہ بہن سے بات ھو رھی تھی تو پوچھا کہ ھماری بھانجی کہاں ھے ؟ ،جواب ملا کہ اس نے بستر والی پیٹیاں کھولی ھوئی ھیں اور کام میں لگی ھوئی ھے ،لمبی گفتگو کے بعد پھر پوچھا کہ بھئ وہ ھماری بھانجی ابھی تک فارغ نہیں ھوئی کیا مصروفیت ھے ؟ پریشان لہجے میں کہنے لگیں وہ اصل میں کل جہیز کا سال مکمل ھو جائے گا تو اس نے نند کو لٹایا ھوا ھے اور دس دس منٹ سارے کمبل اور رضائیاں اس کو اوڑھا کر انہیں استعمال شدہ اشیاء میں شامل کر رھی ھے " تا کہ زکوۃ نہ دینی پڑے ! میں نے عرض کیا کہ ھم نے اسے مدرسے یہی حیلہ سازیاں اور اللہ کے ساتھ فراڈ سکھانے کے لئے بھیجا تھا ؟

گھریلو اشیاء پہ کوئی زکوۃ نہیں ھے ،، چاھے وہ جتنی مرضی قیمتی ھوں اور آپ انہیں استعمال کریں یا نہ کریں !

جن چیزوں پہ زکوۃ ھے نبی کریم ﷺ اس کا نصاب بتا کر گئے ھیں اور وہ قیامت تک اسی طرح فائینل ھے جس طرح نماز کی رکعات فائنل ھیں !

اب نبی کریم ﷺ کی طرف سے مقرر کردہ نصاب پڑھیں !

30 گائے بھینسوں سے کم پر زکوۃ نہیں !

30 گائیوں یا بھینسوں کے مالک کو ایک سال کا بچہ زکوۃ میں نکالنا ھو گا !

31 سے 39 تک کچھ واجب نہیں ! یعنی وھی ایک سال کا بچہ ھی دیا جاتا رھے گا !

40 گائے بھینس پوری ھوتے ھی اب دو سال کا بچہ زکوۃ میں دینا ھو گا !

41 سے 59 تک کوئی مزید نہیں دینا سابقہ نصاب لاگو رھے گا !

60 پورے ھوتے ھی ایک ایک سال کے دو بچے زکوۃ میں دینے ھونگے !

60 سے زائد ھر 30 گائے بھینس پر ایک سال کا بچہ اور ھر 40 پہ دو سال کا بچہ واجب ھو جائیں گے۔ مثلاً اگر ستر ھوتے ھیں تو اس میں دو نصاب بنتے ھیں ایک تیس کا ،، اور دوسرا چالیس کا ،، اس طرح ایک سال کا ایک بچہ اور دو سال کا ایک بچہ دینا ھو گا ،،

جب گائیاں 80 ھوں تو دو دو سال کے دو بچے دینا ھوں گے !

5 اونٹ سے کم زکوۃ نہیں اور پانچ اونٹ کا مالک ایک بکری زکوۃ میں دے گا !

9 اونٹوں تک ایک ھی بکری دے گا ،،

10 اونٹ ھو گئے تو دو بکریاں زکوۃ میں دینی ھونگی !

15 اونٹوں پہ 3 بکریاں اور 19 تک یہی نصاب رھے گا !

20 اونٹوں پہ 4 بکریاں ! 24 تک یہی نصاب ھے !

25 اونٹوں پہ ایسی اونٹنی دینی ھو گی جو دوسرے سال میں داخل ھو چکی ھو !

مزید تفصیل لکھنے کی ضرورت نہیں اتنی تفصیل ایک سوال اٹھانے کے لئے کی تھی ! جو آخر میں کرونگا !

کھجور میں سے کھجور ، چاول میں سے چاول ، گندم میں سے گندم ، جو میں سے جو ، شہد میں سے شہد نکالا جاتا ھے !

جن لوگوں نے گھریلو استعمال کی اشیاء کو لا زکوۃ میں گھسایا ھے ، ان سے سوال ھے کہ کیا نبی کریم ﷺ نے گھریلو اشیاء کے بارے میں یہ تفصیل اسی طرح بیان کی ھے کہ "

1- کتنے کمبل کے بعد ایک تکیہ دینا واجب ھو گا ؟

2- کتنی رضائیوں کے بعد ایک چادر دینا اور پھر کتنی کے بعد چھوٹی رضائی ،کتنی کے بعد سوتی رضائی اور کتنی کے بعد ریشمی رضائی نکالی جائے گی ؟

3- کتنی چارپائیوں تک زکوۃ نہیں اور کتنی کے بعد ایک پیڑھی زکوۃ میں نکالنی ھو گی اور کتنی تعداد کے بعد پوری چارپائی واجب ھو گی ؟

4- کتنے برتنوں کے بعد ایک پیالی ،، پھر دو پیالیاں ، پھر مگا ،، پھر جگ واجب ھو گا ؟

5- کتنے فریج کے بعد ایک اسٹیبلائزر کتنی واشنگ مشین کے بعد ایک Juicer زکوۃ میں دینا واجب ھو گی ؟

جن زنجیروں اور بیڑیوں کو اللہ کے رسول ﷺ توڑنے تشریف لائے تھے ، آئستہ آئستہ علمائے یہود کی طرح پھر امت کو ان میں جکڑ دیا گیا ھے ، سچ فرمایا تھا نبی کریم ﷺ نے کہ تم یہود کی پیروی کرو گے ، اس طرح ان سے مشابہ ھو جاؤ گے جس طرح جوتے کے جوڑے کے دونوں جوتے ایک دوسرے سے مشابہ ھوتے ھیں !


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 495