donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kausar Siddiqui
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم دہشت گرد نہیں ہم دہشت گرد نہیں *
کوثر صدیقی( بھوپال)
سنجو منجو نے دیکھا
بھیڑ بہت ہے گاڑی میں
سنجو کے ذہن میں فوراً
 آئیڈیا آیا
 موبائل فون سے اس نے
 تھانے کو اک فون کیا
بوگی نمبر۔7 میں
 سترہ اٹھارہ نمبر کی سیٹوں پر
دو داڑھی والے بیٹھے ہیں
سیمی(Simi ) یا آئی ایس آئی(ISI ) کے 
ایجنٹوں جیسے لگتے ہیں
دہشت گردوں سے رشتہ لگتا ہے
دوڑو! گاڑی جانے والی ہے!
تھوڑی ہی دیر میں منظر بدلا
سترہ اٹھارہ نمبر کی سیٹوں پر
سنجو منجو بیٹھے تھے
پیٹھ میں خنجر بھونکتے ہو کیسی نامردی کرتے ہو
ویرانوں میں ماضی کے آوارہ گردی کرتے ہو
پاگل پن میں اکثر یوں ہی دہشت نوردی کرتے ہو
گلشن کو صحرا اور شادابی کو زردی کرتے ہو
ہمدردی کے پردے میں اکثر بے دردی کرتے ہو
اپنے علاوہ اور کسی کے تم ہمدرد نہیں

ہم دہشت گرد نہیں
ہم دہشت گرد نہیں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 373