donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Akhter Shamim Sahsarami
Writer
--: Biography of Akhter Shamim Sahsarami :--

Akhter Shamim Sahsarami

 

اختر شمیم سہسرامی
 
اختر شمیم صاحب ۱۹۷۱ء سے افسانے لکھ رہے ہیں اب تک ان کے پچاس افسانے شائع ہوچکے ہیں، بچوں کیلئے بھی کچھ کہانیاں لکھی ہیں، اختر شمیم اپنے ہمعصر وں میں آگے آگے نظر آتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ وہ فن اور مواد دونوں کا خیال رکھتے ہیں جدید یت کے وہ کبھی شکار نہیں رہے در اصل انہوں نے اس وقت افسانہ نگاری شروع کی جب جدید یت دم توڑ نے لگی تھی یہی وجہ ہے کہ ان کہانیوں میں پلاٹ اور کردار اپنی پوری خصوصیت کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں ان کے افسانوں کے مطالعہ کی روشنی میں یہ بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ جلد ہی وہ ملک کے ایک اچھے افسانہ نگار کی صف میں شامل ہوجائیں گی۔ اختر شمیم سہسرامی ۱۵؍جون ۱۹۵۶ء کو عالم وجود میں آئے اور تعلیم سے فراغت حاصل کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہوگئے افسانہ نگاری کا شوق دل میں پہلے سے تھا اس لئے برابر طبع آزمائی کرتے رہے پہلا افسانہ دل کا گھائو، ہفتہ وار، اجالا میں شائع ہوا تھا اس کے بعد وہ برابر لکھ رہے ہیں، ایک افسانوی مجموعہ ترتیب دے چکے ہیں جسے جلدہی منظر عام پر آجانے کی امید ہے۔ پیاسی ندی، زندہ تصویر، کنواری بیوہ اور پیار کا کرشمہ ،وغیرہ ان کی منتخب کہانیاں ہیں۔ 
 
**************************
 
You are Visitor Number : 1473