donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Akram Farhat
Writer
--: Biography of Akram Farhat :--

Akram Farhat

 

اکرام فرحت
 
نام اکرام الدین ، والد کانام مولانا محمد نظام الدین شمس، تاریخ ولادت ۶ستمبر۱۹۴۵ء بمقام اورنگ آباد تعلیم بی ایس سی، ایک پرائیویٹ فرم میں ملازمت کر رہے ہیں، ادبی زندگی کا آغاز ۱۹۶۲ میں ہوا پہلا افسانہ خطوط پر مشتمل تھا، جو سوز ۱۹۶۳ء میں چھپا، اب تک چالیس افسانے مختلف ادبی اور نیم ادبی رسائل شائع ہوچکے ہیں۔
 
اکرام فرحت کے افسانوں میں قصہ پن کا عنصر لازمی طور پر موجود ہوتا ہے خواہ ان کی تکنیک علامتی تجریدی یا کچھ اور کیوں نہ ہو، انہوں نے علامتی افسانے سوچ سمجھ کر نہیںلکھے بلکہ افسانے کے تقاضے کے مطابق علامتی انداز اختیار کرتے ہیں وہ عام طور پر ایسے ہی موضوع کو اٹھا تے ہیں جن سے ان کے دل ودماغ کسی نہ کسی طور پر متاثر ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے افسانوں میں دلکشی کے ساتھ ساتھ فنی رچائو بھی پایا جاتا ہے اگر وہ اسی طرح ادب کی خدمت کرتے رہے تو بہت جلد ایک بمقام حاصل کرلیں گے۔
 
ہم وحشی ہیں زندگی کا بوجھ احساس کا کرب، اور موت کے سائے وغیرہ اچھی کہانیوں میں جگہ پانے والی ہیں ان کہانیوں کی روشنی میں ان کے خوس آئند مستقبل کی امید کی جاسکتی ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1567