donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Arshad Ali Arshad
Writer
--: Biography of Arshad Ali Arshad :--

 

                                           
 ارشد علی ارشد 
 
ارشد علی ارشد کا شمار نئی نسل کے ان نمایندہ کہانی کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت تھوڑے عرصے میں اپنا مقام بنا لیا۔ان کا جنم ضلع اٹک کے علاقہ چھچھ کے گائوں مغربی نرتوپہ میں ایک اہم شخصیت محمد اشرف کے گھر ہوا۔دینی تعلیم گائوں کی مسجد اور دنیاوی تعلیم گورنمنٹ  پرائمری اسکول’’ بن گئی ‘‘سے حاصل کی اور میٹریک گورنمنٹ ہائی اسکول حضرو سے کیا۔پھر گورنمنٹ کالج حضرو میں مزید تعلیم کے لیے داخلہ لے لیا۔ابتدا سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے تھے۔مذہبی رجحان ہونے کی وجہ سے جمعت طلبا اسلام میں شمولیت حاصل کی اورضلع کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔بارہ سال کی عمر میں پہلی کہانی بچوں کے معروف رسالے ـ’’نونہال‘‘میں شائع ہوئی۔اس کہانی پرحکیم محمد سعید  شہیدِپاکستان نے تعریفی سند اور دیگر انعام سے نوازہ۔پھر تو ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا۔  ہفتہ روزہ سرفراز‘ سرگودھا۔ہفتہ روزہ ابابیل‘ کوئٹہ ۔ماہنامہ عزم نو‘ لاہور۔ماہنامہ مفہوم لاہور سے قلم کا رشتہ جڑا رہا۔پھر ڈائجسٹوں کے لیے کہانی لکھنا شروع کی تو سچی کہانیاں کراچی کے علاوہ سچی کہانی لاہور‘آداب عرض لاہور‘سلام عرض لاہور  کے علاوہ درجن بھر ڈائجسٹوں سے قلمی تعاون کیا۔پھر تلاش معاش عرب کے ریگستانوں میں لے گیا اور اب تک وہیں رہ کر خدمت ادب کر رہے ہیں۔دو سو سے زائد بڑی کہانیاں اور بہت بڑی تعداد میں شورٹ اسٹوری چھپ چکی ہے۔خاموش راہیں‘خوابوں کی تعبیر اور عشق سمندر نامی ناول بازار میں آ چکے ہیں۔تقریباً چھ ناول زیر طبع ہیںجو اس سال میں ہی کتب فروشوں تک ایک کے بعد ایک پہنچ جائیں گے۔
 

 

 
You are Visitor Number : 1579