donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Asar Luckhnavi
Poet
--: Biography of Asar Luckhnavi :--

 

 اثر لکھنوی 
 
مرزا جعفر علی خاں ( خان بہادر ۔ ایم بی ای) ۱۲؍ جولائی ۱۹۸۵ء کو لکھنو میں ولادت ہوئی۔ کٹرہ ابو تراب میں آبائی مکانات ہیں جو لکھنو کا مشہور محلہ اور شرفاء اور نجبا کا مرکز ہے۔ فارسی کی درسی کتابیں پڑھ کر ۱۸۹۶ء  جوبلی ہائی اسکول ( اب انٹر میڈیٹ کالج ہے) میں داخل ہوئے۔ ۱۹۰۲ء میں انٹرنس کا امتحان پاس کرکے کیننگ کالج لکھنو میں داخل ہوئے۔ ۱۹۰۴ء میں ایف اے اور ۱۹۰۶ء میں بی اے پاس کیا۔ ایک سال ایم اے کا کور س پڑھا اور ایل ایل بی کی تیاری کی۔ قانون سے طبیعت میں مناسبت نہیں پائی اور یہ سلسلہ چھوڑ دیا۔ ۱۹۰۹ء میں براہ راست بعہدہ ڈپٹی کلکٹری تقرر ہوا۔ جولائی ۱۹۴۰ء مستقل کلکٹر کے عہدے سے پنشن ہوئی۔ مگر اسی کے بعد ایڈیشنل کمشنر الہ آباد کے عارضی عہدے پر تقرر ہو گیا۔
 جن آغوشوں میں اثر نے پرورش پائی وہ حقیقت میں زبان کا گہوارہ تھا۔ اسلاف خاندان شاہی سے متوسل اور اشرف الاشراف تھے اور بر بنائے زبان ’’ ثقات کٹرہ ‘‘ کے لقب سے مشہور تھے۔ لکھنو کے طبقہ اعلیٰ میں ان کا شمار تھا۔ اسی کا اثر ہے کہ اثر کو اپنی زبان سے خاص اُنس ہے انگریزی زبان کے فاضل ہیں مگر کبھی تحریر یا تقریر میں انگریزی الفاظ بغیر ضرورت صرف نہیں کرتے تھے۔
 
اثر کے خاندان میں شاعری کا ذوق فطری ہے۔ اثر لکھنوی کا انتقال 6 جون 1967 ء میں ہوا۔
 
**********************************
 
You are Visitor Number : 1650