donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ashraf Qadri
Poet/Writer
--: Biography of Ashraf Qadri :--

 

 اشرف قادری 
 
اشرف قادری کی پیدائش۲؍جنوری ۱۹۲۴ء کو محلہ نوینا قادری منزل بیتا میں ہوئی، انہوں نے بی اے ، ایل ایل بی کرنے کے بعد وکالت کا پیشہ اپنا لیا ساتھ ہی ادب کی خدمت بھی کرتے رہے مختلف اداروں نے انہیں انعامات سے نوازا، ۱۹۳۳ء سے شعر کہنے لگے ، ان کی تصنیفات میں دوشعری مجموعے، دوناول، ایک تنقیدی مضامین کا مجموعہ اور ایک تحقیقی کتاب ہے ان کے علاوہ بہت سے مضامین مختلف رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔ 
اشرف قادری کا پہلا افسانہ ۱۹۳۹ء میں ماہنامہ عالمگیر میں شائع ہوا۔ اس کے بعد ہندوستان کے مختلف رسائل خصوصت سے بیسوی صدی دہلی، شمع دہلی، گیت دہلی، جمالستان، دہلی اور جھلک علی گڑھ وغیرہ میں شائع ہوتے رہے لیکن ان کی تعداد تیس سے زیادہ نہ پہنچ سکی ، وجہ یہ ہوئی کہ انہوں نے افسانہ نگاری سے زیادہ توجہ ناول اور تنقیدی مضامین پر دینی شروع کردی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی کئی دوسری کتابیں منظر عام پر آگئیں لیکن ایک بھی افسانوی مجموعہ نہ چھپ سکا، یہ بات بالک درست ہے کہ انہوں نے کم ہی افسانے لکھے لیکن بہت سوچ سمجھ کر لکھے اس لئے ان افسانوں کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مسلم ہے انہوں نے سماجی، اخلاقی، اصلاحی اور رومانی خیالات کی ترجمانی اور عکاسی کی ہے جو عام طور پر متوسط گھرانوں میں دیکھے جاتے ہیں وہ اپنے افسانوں کے ذریعہ معاشرے کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اشارے اور کنائے کے ذریعہ کہی گئی بات کو وہ بالکل پسند نہیں کرتے ،میری ڈائری ، پھولوں کی سیج، دردمت کش ، اور کیا یہ سچ ہے وغیرہ ان کی نمائندہ کہانیاں ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1495