donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aslam Jamshedpuri
Writer
--: Biography of Aslam Jamshedpuri :--

Aslam Jamshedpuri

 

اسلم جمشید پوری
 
نام محمد اسلم خاں ،والد کا نام شمس الدین خاں، تاریخ پیدائش۱۸؍اکتوبر ۱۹۶۵ء بمقام جمشید پور ، تعلیم بی اے آنرز پہلا افسانہ نشان، کے عنوان سے ماہنامہ روشن ادب ستمبر۱۹۸۱ء میں شائع ہوا اب تک تقریبا چالیس کہانیاں چھپ چکی ہیں اردو کے علاوہ کچھ کہانیاں ہندی میں لکھ چکے ہیں اور کچھ انگریزی اور ہندی کہانیوں کے ترجمے بھی کرچکے ہیں، اسلم جمشید پوری نے اپنے افسانوں میں اپنے آس پاس کے ماحول کی عکاسی کی ہے آج کے مصروف ترین انسان کی کہلانی پیش کی ہے جسے کسی کی روداد سننے کی فرصت نہیں کسی کی تیمارداری اور کسی کی خدمت کا موقع نہیں اگر موقع ہے تو اپنے ہوس اور اپنے نفس کی خواہشوں کو پورا کرنے کا ان کی کہانیوں میں ان ہی باتوں کی ترجمانی ملتی ہے ۔اگر چہ ابھی تک ان کا نقطہ نظر واضح نہیں ہوسکا ہے لیکن ان کے تیز مشاہدہ کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی وہ اپنا مقام بنالیں گے۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ، اس کا پیار، ممتاکی پکار، اور انجانا، وغیرہ اسلم جمشید پوری کی اچھی کہانیاں ہیں۔
 
*******************
 
You are Visitor Number : 1528