donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azad Ansari
Poet
--: Biography of Azad Ansari :--

 

 آزاد انصاری 
 
خود نوشت
 
الطاف احمد مشہور نام، نظیر حسن تاریخی نام۔ ابو الاحسان کنیت ، آزاد تخلص ۔ والد کا اسم گرامی محمد حسن خلف امیر احمد، نسلاً شیخ، انصاری جس کا سلسلہ حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔ والدہ ماجدہ کا پدری سلسلہ نسب بھی انصاری ہی ہے مگر مادری سلسلہ صدیقی ہے۔ سالِ ولادت ۲۷ رجب ۱۲۸۸ھ، مقام ولادت ناگپور جہاں والد ماجد اس وقت اور سیری کے عہد پر فائز تھے۔
 
ہم نے اٹھارہ انیس سال کی عمر تک مختلف درس گاہوں میں فارسی و عربی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ہماری شادی ہو گئی اور تعلیم چھوٹ گئی۔لیکن کچھ مدت بعد مولاناحکیم نور الدین صاحب سہارنپوری اور ڈاکٹر احمد خاں صاحب لکھنوی اور ان کے علاوہ دیگر اساتذہ فن سے تعلیم حاصل کی اور مولوی حکیم معین الدین صاحب سے جو ہماری والدہ کے ماموں زاد بھائی ہوتے تھے۔ سند طبی حاصل کرنے کے بعد ۱۹۰۰ء میں دہرہ دون میں جا کر مطب کھولا اور پھر ۱۹۰۲ء تک کانپور میں یہی مشغلہ جاری رکھا ۔ یہاں ہماری اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ اور سہارنپور چلے آئے۔ ایک سال بعد جب یہ صدمہ کم ہوا تو ہم نے انبالہ چھائونی (پنجاب)میں جا کر مطب جاری کیا اور قریباً آٹھ سال تک وہاں علاج و معالجہ کا کام کرتے رہے۔ ۱۹۱۹ء میں ہم علی گڑھ آگئے۔ وہاں ہمارا ڈیڑھ سال تک قیام رہا۔ مگر جب وہاں ہم نے اپنا کاروبار مطب چلتے نہ دیکھا تو ہم دہلی چلے آئے اور اواخر ۱۹۲۳ء تک دہلی میں رہ کر بسر اوقات کرتے رہے۔ اس کے بعد ۱۴؍ اکتوبر ۱۹۲۳ء کو حیدر آباد دکن پہنچ گئے اور کاروبار مطب چھوڑ کر عینک کی تجارت اختیار کر لی۔ جس پر آج تک گزار اوقات ہے۔ مجھے مولانا حالی مرحوم سے تلمذ حاصل ہے۔آزاد انصاری کی وفات 1942 ء میں ہوئی۔
 
*****************************
 
You are Visitor Number : 1573