donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Aziz Azimabadi
Poet
--: Biography of Aziz Azimabadi :--

 

 عزیزؔ عظیم آباد ی 
 
عزیزؔ عظیم آبادی کا شمار بلند پایہ شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کے کلام میں عشقیہ مضامین کی کثرت ہے۔ انہوں نے تصوف کے مسائل پر بھی غور کیا ہے۔ اخلاقی مضامین بھی شامل کئے ہیں۔ ان کی شاعری میں فکر کا عنصر موجود ہے۔
 
 ان کی غزلیں عمدہ اور صاف ہوتی ہیں۔ کلام میں نزاکت ، استعاروں اور تخیل کا حسن نمایاں ہے۔ عزیزؔ پختہ خیال، سنجیدہ اطوار، پابندی وضع اور اخلاص کے جوہر سے آراستہ تھے۔
 
 عزیز ؔ عظیم آبادی کا نام محمد عزیز الحق ہاشمی اور تخلص عزیز تھا۔ وہ حضرتِ امام تاج فقیہ فاتح منیر کی اولاد میں سے تھے۔ ان کے بزرگوں میں شرافت ِ خاندانی اور زمینداری کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری تھا۔ شعر و سخن سے از حد دلچسپی تھی۔
 
دو شعر نمونے کے طور پر پیش خدمت ہیں۔ 
 
 عجب کیا صبح کو شکوہ کرے نرگس جو سوسن سے
نہ لگنے پائیں آنکھیں رات بھر بلبل کے شیون سے
 تنِ خاکی کو آخر روح نے میری گرا چھوڑا
 خدا کا شکر ہے یہ بوجھ اترا اپنی گردن سے
 
( تحریر: محمد اقبال)
 
*********
 
You are Visitor Number : 1458