donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
G. D. Ahmar
Writer
--: Biography of G. D. Ahmar :--

G. D. Ahmar

 

جی ڈی احمر
 
جی ڈی احمر کا صلی نام غیاث الدین دستگیر ہے ان کی پیدائش ۱۶؍نومبر ۱۹۵۶ء کو جمشید پور میں ہوئی ،بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو وادب سے گہراشوق پیدا ہوگیاجوہنوز جاری ہے افسانے کے علاوہ انشایئے مضامین بچوں کی کہانیاں غزلیں اور نظمیںاچھی تعداد میں لکھ چکے ہیں ان کا پہلا افسانہ ، ادھورا شاہکار ، کے عنوان سے ماہنامہ روشن ادب جنوری ۱۹۸۰ء میں شائع ہوا تھا اور اس وقت سے اب تک تقریبا پچاس کہانیاں ملک کے ادبی اور نیم ادبی پرچوں میں شائع ہوچکی ہیں، احمر صاحب کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے موضوع میں نیاپن ہو اور زبان وبیان کی تشکیل خوبصورت ،آسان اور عام فہم ہو، انہوں نے اپنے افسانوں میں سیاسی اور سماجی مسائل کے دکھتے ہوئے تاروں کو چھیڑ کر حق مساوات اور انسان دوستی کے رجحانات کو تقویت پہنچائی ہے سائنسی نظریات پر بھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے مذہبی عقائد کے پیش نظر اصلاحی زادیوں کو ابھار اہے اور سبق آموزیت کے پہلو کو آجا گر کرتے ہوئے تعلیم یافتہ طبقہ پر انگلیاں اٹھائی ہیں دقیانوسی اور پرانے رسم و رواج کی مذمت کرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی دعوت دی ہے۔ 
 
جدید افسانوں کے متعلق ان کی رائے اچھی نہیں ہے ان کا خیال ہے کہ جدید افسانے مقصدیت سے دور اور افسانیت کی چاشنی سے محروم نظر آتے ہیں، سفید کبوتر، ادھورا نقش ،احساس کی واپسی، زند ہ لاش ، اور گلدان کی چوری، وغیرہ اچھی کہانیاں ہیں ان کہانیوںکو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں وہ افسانہ نگاری کی دنیا میں ایک نمایاں مقام بنالیں گے۔
 
*********************
 
You are Visitor Number : 1518