donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jawaid Iqbal
Writer
--: Biography of Jawaid Iqbal :--

Jawaid Iqbal

 

جاوید اقبال
 
جاوید اقبال صاحب کے والد کا نام فخرالتوحید ہے ان کی پیدائش یکم مارچ،۱۹۵۴ء کو موضع لکچھٹول ،خضر چک، برونی میں ہوئی بی اےتک تعلیم حاصل کرنے کے بعد پربھات، ہندی روزنامہ رانچی کے سب ایڈٹر مقرر ہوگئے اور آج تک اسی سے جڑے ہوئے ہیں ادبی زندگی کا آغاز ۱۹۷۱ء میں ہوا ماہنامہ مسرت پٹنہ میں پہلی کہانی شائع ہوئی اب تک کوئی چالیس کہانیاں ملک کے بہت سے رسائل میں شائع ہوچکی ہیں لیکن طبع زاد کہانیوں کی تعداد بہت کم ہے انہوں نے ایک درجن سے زیادہ کہانیاں ہندی میں لکھی ہیں اور ایک درجن سے زیادہ کہانیوں کا ترجمہ اردو میں کیا ہے اس طرح کل کہانیوں کی تعداد چالیس کے قریب پہنچتی ہے کہانیوں کے علاوہ کچھ ادبی مضامین اور مقالے بھی لکھے ہیں کچھ اردو کہانیوں کے ہندی ترجمے بھی شائع ہوچکے ہیں، جاوید اقبال نے اپنی کہانیوں میں انسانی اقدار کی شکست ورنجیت ، ان کے درمیان اپنے وجود کا جوازثابت کرنے کی جدوجہد اور دبے کچلے لوگوں کے درد کو اجا گر کرنے کی کوشش کی ہے ترجمہ شدہ کہانیوں میں بھی ان کی شخصیت کی جھلک نظر آتی ہے انہوں نے ایسی ہی کہانیوں کے ترجمے کئے ہیں جن میں سماجی مقصد اور کہانی پن ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصے میں انہوں نے اثر پیدا کرلیا ہے اگر اسی طرح وہ ذہنی اور فکری بصیرت سے کام لیتے رہے تو مستقبل میں اپنی ایک خاص پہچان بالیں گے خصوصیت سے ترجمہ کرنے میں ان کی حیثیت منفرد ہوگی ۔
 
**************
 
You are Visitor Number : 1461