donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jugeshar Parshad Khalish
Journalist
--: Biography of Jugeshar Parshad Khalish :--

 

جگیشر پرشاد خلش

Name: Jugeshar Parshad Khalish
Father's Name:- Munshi Kashi Naath
Date of Birth:- 8, November 1984
Place of Birth::- Nundrah (Khizir Sarai, Gaya)
Date of Death:- 27 April 1980
Place of Lying: Gaya
ولدیت : منشی کاشی ناتھ
تاریخ پیدائش : ۸ نومبر ۱۸۹۴
جائے پیدائش : ندرہ (خضر سرائے، گیا)
وفات : ۲۷ اپریل ۱۹۸۰ (گیا)
جگیشر پرشاد خلش کی پہچان کئی جہت سے تھی۔ سیاست، صحافت اور شاعری میں ان کی بے حد نمایاں شناخت ہے۔ گیا شہر کا ایک پارک (خلش پارک) ان کے نام موسوم ہے۔ ان کی اردو نوازی ہی ان کی ہر دلعزیزی کی باعث تھی۔ ان کے شعری ذوق و شوق کو جلا بخشنے میں شفق عماد پوری کا تعاون تھا اور وہ عشرت لکھنوی کے شاگردوں میں تھے۔
خلش نے اپنے گائوں ندرہ سے اکتوبر ۱۹۱۴سے ایک رسالہ ’’بزم سخن‘‘ جاری کیا تھا۔ جو ۱۹۱۹ تک برابر شائع ہو تا رہا۔ بعد میں اس رسالہ کا نام ’’تاج‘‘ کر دیا گیا۔ ان دونوں رسالو ں نے ادبی حلقوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس عہد میں شعرو سخن کا ذوق و شوق عام تھا، اور اس کی ترویج و اشاعت میں یہ دونوں رسائل نمایاں رول ادا کر رہے تھے، اس لئے یہ نہ صرف ریاست بہار بلکہ بیرون بہار میں بھی کافی مقبول تھے۔ ماہنامہ ’’تاج‘‘ ۱۹۲۸تک بڑے تزک و احتشام کے ساتھ نکلتا رہا اور اپنے حسن و معیار کی وجہ کر بہار کے علمی و ادبی فضا کو بڑی توانائی اور تقویت بخشی۔ خلش نے اپنے عہد میں جس طرح اردو صحافت کی وسائل کی کمی کے باوجود خدمات ا نجام دی ہے، وہ یقینی طور پر موجودہ عہد کے لوگوں کے لئے ایک درس ہے۔
۱۹۱۶سے خلش علمی، ادبی، اور صحافتی میدان میں کامیابی و کا مرانی کے جھنڈے گاڑ نے کے بعد سیاست کے میدان میں بھی ہے حد محترک اور فعال ہو گئے۔ وہ کئی بار جیل بھی گئے جس کا صلہ انہیں آزادی ہند کے بعد یہ ملا کہ وہ قانون ساز کونسل کے ممبر منتخب ہو ئے۔ بہار اردو اکاڈمی کی مجلس عاملہ کے بھی وہ رکن رہے اور انہیں اکاڈمی نے انعام سے بھی نوازا تھا۔
خلش نے جس طرح نا مساعد حالات میں ’’بزم سخن‘‘ اور ’’تاج‘‘ کے ذریعہ اردو صحافت کا اعلیٰ معیار قائم کیا، وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔
(بشکریہ ڈاکٹر سید احمد قادری، گیا)
 
 
You are Visitor Number : 1552