donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
M.A. Mushtaq
Poet/Writer
--: Biography of M.A. Mushtaq :--

M.A. Mushtaq

 

ایم اے مشتاق
 
ایم اے مشتاق کی پیدائش ۱۲؍نومبر ۱۹۶۵ء بمقام چھتون ، مدھوبنی ہوئی بی اے تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ابھی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے انہیں بچپن ہی سے لکھنے کا شوق ہے شطرنج کی چال کے عنوان سے ان کی پہلی کہانی ماہنامہ خاتون مشرق، دہلی ۱۹۸۰ء میں شائع ہوئی تھی اور اب تک تقریبا دور درجن کہانیاں شائع ہوچکی ہیں احساس ارمان کا گلاب، ملاقات، اور اپنا درد وغیرہ ان کی اچھی کہانیاں ہیں ان کہانیوں کو کسی بھی اچھے افسانہ نگار کی کہانیوں کے مقابلے میں پیش کی جاسکتی ہیں ان کہانیوں کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ مصنف کے اندر ایک اچھا کہانی کا ر پوشیدہ ہے اور تھوڑی کوشش اور کاوش سے وہ باہر آکر اپنا جوہر دکھاسکتا ہے، انہوں نے اپنے افسانوں میں اپنے سماج اور اپنے ماحول میں رونما ہونے والے واقعات کو بڑی فنکاری سے افسانے کا روپ عطا کردیا ہے کچھ افسانے تو بالکل حقیقت کے قریب ہیں اور انسان کے بدلتے ہوئے رخ کی عکاسی کرتے ہیں۔مشتاق احمد کو افسانوں کے علاوہ شاعری سے بھی شوق رہا ہے سچی بات تو یہ ہے کہ پہلے وہ شاعر ہیں اس کے بعد افسانہ نگار ہیں شاعری کے علاوہ کچھ مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں، امید ہے وہ اپنا یہ سفر جاری رکھیں گے اور مستقبل میں کچھ کر دکھائیں گے۔
 
******************
 
You are Visitor Number : 1521