donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
M.Shabbir Noor
Writer
--: Biography of M.Shabbir Noor :--

 

 ایم شبیر نور 
 
ایم شبیر نور۱۹۳۲ء میں معین الدین چک بھاگلپور میں پیداہوئے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد بلری سلک فارم کشن گنج پورنیہ میں فلڈ آفیسر ہوگئے اردو میں پہلا افسانہ ۱۹۶۲ء میں ،کارنامہ، کے عنوان سے ماہنامہ ، نقاش ممبئی میں شائع ہوا، اس کے بعد آج تک سال میں ایک دو بار وہ شائع ہوتے رہتے ہیں نقاش، ممبئی ،خاتون دکن، حیدرآباد پاکیزہ آنچل، دہلی اور پاسبان، چنڈی گڑھ وغیرہ میں ان کے لگ بھگ پچیس افسانے شائع ہوچکے ہیں ان کے افسانوں میں تعمیری اور اصلاحی رنگ نمایاں ہوتا ہے نور صاحب کہانی پن کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،ذہنی تفریح کیلئے کبھی انہوں نے افسانے نہیں لکھے بلکہ اصلاح معاشرہ کیلئے کہانی لکھتے ہیں ان کے بعض افسانوں میں قومی یکجہتی کی اچھی مثال ملتی ہے۔گناہ کے دروازے، خیراتی ہسپتال، دیوتا، اور درددل، وغیرہ ان کی اچھی کہانیاں ہیں، ایم شبیر نور صاحب افسانوں کے علاوہ بہت سے ادبی اور معلوماتی مضامین بھی لکھ چکے ہیں اگر وہ افسانوی ادب کی طرف توجہ دیں تو ادب کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1441