donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Manzar Menhdi
Writer
--: Biography of Manzar Menhdi :--

Manzar Menhdi

 

منظر مہدی
 
: ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۴۸ء کواری دربھنگہ میں پیدا ہوئے ایم اے پی ایچ ڈی کرچکے ہیں، فی الحال ایم آر ایم کالج ،دربھنگہ میں درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں، دور حاضرمیں ان کا نام افسانہ نگاری کیلئے مقبول ہوتا جارہاہے منی افسانوں کی وجہ سے دربھنگہ شہر میں ان کا خاص مقام ہے یوں تو ان کی بہت زیادہ کہانیاں نہیں چھپی ہیں لیکن جو کچھ لکھا ہے بہت سوچ سمجھ کر لکھا ہے آٹھویں دہائی میں انہوں  نے اپنی افسانہ نگاری کا آغاز کیا اور اب تک ان کی ایک درجن سے زیادہ کہانیاں، حجاب، رامپور کوہسارجنرل، بھاگلپور، روشن، بدایوں اور مورچہ گیاوغیرہ میں شائع ہوچکی ہیں ، کون ڈوبا، ایک کہانی کئی روپ اور اور انسان مرگیا، وغیرہ ایسی کہانیا ں ہیں ۔اوردوکتابیں، اختر اور رنیوی فنکار وناقد، مسائل پر کچھ مسنا مین لکھ چکے ہیں دوکتابیں اختر اور نیوی فنکار وناقد اور بہار کے چند نامور شعراء ترتیب دے چکے ہیں امید ہے مستقبل میں وہ ادب کی اور بھی بہتر خدمت کرسکیں گے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1472