donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mohammad Sharfe Alam
Writer
--: Biography of Mohammad Sharfe Alam :--

 

 محمد شرفِ عالم 
 
 
 محمد شرف عالم ولد حاجی محمد نظیر احسن ایک دو رافتادہ گائوں بردی پور، ڈاک خانہ کنسی، سمری ، ضلع دربھنگہ ( صوبہ بہار) میں تعلیمی سند کے مطابق یکم جنوری ۱۹۴۵ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گائوں میں حاصل کی اور ۱۹۵۹ء میں ہائی انگلش اسکول سمری ( دربھنگہ ) سے میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویزن سے پاس کیا۔ بی اے ( فارسی آنرس) کا امتحان 1963 ء میں بہار یونیورسٹی سے پاس کیا۔ اور سال رواں کے بہترین گریجویٹ قرار دئیے گئے۔ اس کے بعد پٹنہ چلے آئے جہاں 1965 ء میں ایم اے ( فارسی) اور 1967 تا 1970 ء یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی فیلو شپ ملتی رہی ۔ جس کے تحت 1970 ل میں پٹنہ یونیورسٹی ایران کلچر فائونڈیشن( تہران) کی دعوت پر چند مہینوں کے لئے ایران گئے جہاں سے سرٹی فیکٹ لکچرر ہوئے اور 1972 ء میں بی این کالج ( پٹنہ یونیورسٹی) کے شعبہ فارسی میں استاد مقرر ہوئے۔ جہاں سے ترقی کرتے ہوئے ۳۱؍ دسمبر 2004 ء کو صدر شعبہ فارسی پٹنہ یونیورسٹی کے عہدے سے سبکدوش ہو ئے۔ کچھ ہی دنوں بعد مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ کے وائس چانسلر بنائے گئے۔ دوران تعلیم ہی جو 1963 ء میں منشی محمد اسحاق کی صاحبزادی سے شادی ہو گئلی تھی جن سے دو بیٹے اور ایک بیٹی کی ولادت ہوئی مگر بڑے بیٹے اور بیٹی کا عین عالم جوانی میں کچھ برسوں کے وقفے سے انتقال ہو گیا۔ فی الحال وہ اپنے ذاتی مکان واقع نیو عظیم آباد کالونی ( صندل پور) میں اپنے چھوٹے بیٹے محمد شہزاد عالم عرف ارمان کے ساتھ مستقل طور پر مقیم ہیں۔ البتہ مختلف علمی و ادبی سرگرمیوں کے سلسلے میں اکثر ملک و بیرون ملک کے مختلف شہروں کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
 
شرف عالم نے تعلیمی و تدریسی میدانوں کے علاوہ انتظامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا احساس دلایا ہے۔ مختلف امتحانات میں شاندار کامیابی کے سبب انہیں وظیفے اور گولڈ میڈل ملے ہیں۔ 1974 میں این سی سی میں وہ گزیٹیڈ کمیشن حاصل کرکے کیپٹن کے عہدے تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے دوران ملازمت چند تاریخی سمینار کئے ہیں اور متعدد سماجی و تعلیمی ادارو ں کے عہدہ دار رہے ہیں۔ زبان و ادب کے حوالے سے ایران، تاجکستان اور آرمنیا وغیرہ کا بار بار سفر کیا ہے اور 2007 میں صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں فارسی زبان و ادب کی مجموعی خدمات کے اعتراف میں بجا طور پر سرٹی فیکٹ آف آنرسے سرفراز ہوئے ہیں۔ ملک کے فارسی اساتذہ میں ان کی طرح فعال شخصیت کے مالک بہت کم لوگ ہیں۔
 
 شرف عالم بنیادی طور پر فارسی زبان و ادب کے استاد اور ادیب ہیں مگر ان کے بعض اہم مقالے اردو میں بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔ ابتدائی کاوشوں سے قطع نظر ان کی پہلی اور میری نظر میں سب سے اہم ادبی کاوش’ ایران: عہد قدیم کی سیاسی ، ثقافتی و لسانی تاریخ‘‘ ہی انہیں اردو کے اہم ادیبوں کے صف میں جگہ دلانے کے لئے کافی ہے۔ یہ کتاب جولائی 1981 ء میں بہار اردو اکادمی کے مالی تعاون سے شائع ہوئی تھی۔ اس کا پیش لفظ ڈاکٹر سید امیر حسن عابدی اور مقدمہ پروفیسر سید حسن کا لکھا ہوا ہے۔ ڈاکٹر خلیق انجم نے اپنے تبصرے (مطبوعہ ہماری زبان و ادب، دہلی ۲۲؍ فروری تا ۱۵؍ مارچ ۱۹۸۲ء میں درست لکھا ہے کہ اردو میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے۔ جس میں پہلے جدید ایران کے جغرافیائی ، سیاسی اور ثقافتی حالات کا جائزہ ہے اور پھر آریائوں سے لے کر عہد جدید ایران کے جغرافیائی سیاسی اور ثقافتی حالات بہت دلچسپ اور سائنسی فکر و انداز میں پیش ہوئے ہیں۔ پچیس برس سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود آج بھی اس کتاب کی معنویت کا قائل ہوں۔ اس کا دوسرا ایڈیشن دہلی سے ۲۰۰۴ء میں شائع ہوا ہے۔ ویسے موصوف نے اردو میں تعلیم بالغان کے حوالے سے بھی خاصا کام کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی چار کتابیں حکومت بہار کے ادارے ’’ دیپا ئتن ‘‘ سے شائع ہوئی ہیں۔ بہار کی گنی چنی کہانیاں ‘‘ کے نام سے 2001 ء میں ان کی ایک کتاب ہندی میں سیمانت پرکاشن دہلی سے چھپی ہے۔ اس کے علاوہ اردو میں تذکرہ نگاری یا فہرست سازی سے متعلق ان کی مرتب کردہ اور تدوین کردہ کتابوں کی فہرست طویل ہے۔
فارسی زبان و ادب اور عجمی تہذیب و تاریخ سے متعلق ان کے تین درجن سے زائد مقالے اردو، فارسی، انگریزی اور ہندی زبان میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ خاص فارسی زبان و ادب کے حوالے سے ان کی درج ذیل کتابیں مشہور ہیں۔
 
٭سلک کلک ( پروفیسر سید حسن کے تحقیقی مقالات کی ترتیب)، ۱۹۷۴٭ ابتدائی ماڈرن فارسی گرامر، ۱۹۸۵ئ٭ ہمارا پڑوسی دیش ایران، ۱۹۸۶ء ٭ ابتدائی فارسی گرامر اور کمپوزیشن ،۱۹۹۲ء ٭ ادبیات فارسی (حصہ اول و دوم) مع مقدمہ، ۲۰۰۸٭ فارسی میں ہجو نویسی، ۲۰۰۳
 
(بشکریہ: بہار کی بہار عظیم آباد بیسویں صدی میں ،تحریر :اعجاز علی ارشد،ناشر: خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ)
 
*******************
 
 
You are Visitor Number : 1621