donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Pandit Amar Nath Sahir
Poet
--: Biography of Pandit Amar Nath Sahir :--

 

 پنڈت امر ناتھ ساحر 
 
 نام پنڈت امر ناتھ ساحر، آپ رائے بہادر پنڈت جانکی ناتھ مدن رئیس دہلی کے خلف اکبر تھے آ پ کی ولادت ۲۹ مارچ ۲۳ء کو بانس بریلی میں ہوئی۔ رنجیت سنگھ شیر پنجاب اور ان کے جانشینوں کے مشہور دیوان راجہ دینا ناتھ آپ ہی کے خاندان کے ایک معزز رکن تھے۔ ساحر صاحب بارہ برس کی عمر میں پنڈت پرشاد رام راز داں کے زمرہ تلامذہ میں داخل ہوئے اور اردو فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ اور سب سے پہلے فارسی زبان میں شعر کہا۔ مولانا عبد الحکیم عاصم کاشانی سے جو فارسی کے ادیب اور زبردست شاعر تھے ۔ فارسی میں تلمذ اختیار کیا۔۲۲ سال کی عمر میں آپ اجمیر تشریف لے گئے اور وہاں احباب کے ترغیب سے ریختہ اردو پر توجہ فرمائی پھر دہلی آکر پنڈت جواہر ناتھ ساقی اور منشی رام رجپال سنگھ شیدا سے صحبت گرم رہی اور شعر و سخن کا مشغلہ جاری رکھا۔ آپ عرصہ دراز تک عہدہ تحصیلداری پر ممتاز رہے مگر شاعری کا مشغلہ جاری رہا۔ زندگی کے آخری دنوں میں وہ دہلی میں رہے۔اورہر مہینہ اخیر ہفتہ کو مشاعرہ ان کے دولت خانہ پر ہوتا رہا۔ آپ متعدد کتابوں کی مترجم مولف و مصنف رہے ہیں۔ آپ کا ایک اردو دیوان مسمیٰ کفر عشق چھپ چکا ہے۔پنڈت امر ناتھ ساحر کی وفات1942 ء میں ہوئی۔
 
************************
 
You are Visitor Number : 1580