donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Pandit Brij Mohan Kaifi
Poet
--: Biography of Pandit Brij Mohan Kaifi :--

 

 پنڈت برج موہن دتا تریہ کیفی 
 
آپ کے بزرگ کشمیر سے بادشاہ فرخ سیر کے عہد میں دہلی آئے اور سلطنت کے مرکزی دفاتر میں عہدہ ہائے جلیلہ پر ممتاز ہو گئے۔ انیسویں صدی کے اوائل میں بوجہ انتزاع سلطنت ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت اختیار کی اور اس وقت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ۔ حضرت کیفی کے والد پنڈت  کنیہالال راجہ بھر پور سنگھ کے عہد میں نابھ میں کوتوال تھے۔ کیفی صاحب کی ولادت ۱۳ دسمبر ۱۸۶۶ء میں بہ مقام دہلی ہوئی ابھی بہت صغیر سن تھے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا آپ کی تعلیم و تربیت دہلی میں ہوئی۔ بازار سیتا رام میں رہتے تھے۔قریب ہی حکیم بوریے والے کا مطب تھا۔ اور ان کے بال مکتب تھا اس میں آپ کی بسم اللہ ہوئی اور پرانے طریق کے مطابق میاں جی سے فارسی کی تعلیم شروع ہوئی۔ آپ کی فارسی کی تکمیل گھر پر اپنے نانا صاحب سے ہوئی جو اس زبان کے جید فاضل تھے۔ اور انگریزی کی تعلیم سینٹ سٹیفنس کالج میں دہلی میں ۔ شاعری کا مذاق آپ نے اپنے بزرگ پنڈت نرائن داس ضمیر دہلوی سے ورثہ میں پایا ۔ شاعری کی ابتداء اس زمانے کے مذاق اور رواج کے مطابق غزل سے شروع ہوئی مگر خود آپ کے قول کے مطابق یہ رنگ پختہ نہ ہونے پایا تھا کہ اسے ترک کر دیا۔ اس کے بعد اول زمانے کی رفتار اور پسند عام اور دوسرے حضرت آزاد مرحوم و خواجہ حالی مغفور کی صحبتوں اور ادب مغربی کا اثر کہنا چاہئے ۔ نیچرل شاعری شروع کی۔ کیفی صاحب نے ۱۶۔۱۹۱۵ء میں یورپ کا سفر کیا اور وہاں اکثر علما اور ادیبوں سے ملاقات کی۔ ان کی بعض تصنیفات گورنمنٹ سے انعام اور پبلک سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ علامہ موصوف ریاست کشمیر میں اسسٹنٹ فارن سکریٹری کے عہدہ جلیلہ سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک پہاڑی ریاست چینتی میں مجسٹریٹ اور کلکٹر کے فرائض ادا کرتے رہے۔ پھرانجمن ترقی اردو کے کاموں میں مولوی عبد الحق صاحب کا ہاتھ بٹایا۔آپ کی وفات یکم نومبر 1955 میں ہوئی۔
 
**************************
 
You are Visitor Number : 2094