donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rafi Haider Anjum
Poet/Writer
--: Biography of Rafi Haider Anjum :--

Rafi Haider Anjum

 

رفیع حیدر انجم
 
نام محمد رفیع حیدر، والد کانام محمد شفیع حیدر، تاریخ ولادت ۶؍مارچ،۱۹۵۴ء تعلیم ایم اے ،ملازمت صدر شعبہ اردو الشمس ملیہ ڈگری کالج ارریا،پورنیہ ، پہلا افسانہ، شمع ہررنگ میں جلتی ہے، ماہنامہ خوشبوئے ادب، اگست، ۱۹۷۷ء میں شائع ہوا، طبع شدہ افسانوں کی تعداد تقریبا تیس ہے۔
 
رفیع حیدر انجم اپنے افسانوں میں گردوپیش کے افراد کے چہروں پر چڑھے ہوئے نقلی خول کر اتار کر اس کا حقیقی چہرہ دکھانے کی کوشش کر تے ہیں انہوں نے اشاراتی استعاراتی اور علامتی انداز بیان اختیار کیا ہے شعور کی رہ پر بہت سی کہانیاں لکھی ہیں، وہ فرد میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ان کا خیال ہے کہ سماج کو بگاڑنے اور سنوار نے کی سب سے بڑی ذمہ داری فرد ہی پر عائد ہوتی ہے، بند کمرے کی موت، توتلا عباس، پلیٹ فارم ، ادھورا آدمی ، بارش، وغیرہ اچھی کہانیاں ہیں ان کہانیوں کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ افسانوی ادب پر ان کی گرفت مضبوط ہوجائے گی۔
 
*****************
 
You are Visitor Number : 1656