donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
S.A. Nasar Warsi
Writer
--: Biography of S.A. Nasar Warsi :--

S.A. Nasar Warsi

 

ایس اے نصروارثی
 
ایس اے نصر وارثی کی پیدائش ۲۷؍جولائی ۱۹۴۹ء کو ادگانوں ضلع نالندہ میں ہوئی بی ایس سی آنرس اور ایل ایل بی کرنے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ میں بحیثیت ایڈوکیٹ پریکٹس کرنے لگے۔ وارثی صاحب کو بچپن ہی سے لکھنے پڑھنے کا شوق رہا ہے لیکن ۱۹۷۵؍ء کے آس پاس انہوں نے افسانہ نگاری شروع کی ۱۹۸۲ تک انہوں نے بہت سارے افسانے لکھے لیکن اس کے بعد تخلیقی رفتار کم ہوگئی اس لئے کہ ایڈوکیٹ جیسے پیشے کو اپنا لینے کی وجہ سے وہ حد سے زیادہ مصروف رہنے لگے پھر بھی گاہے گاہے ان کی تخلیق ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ اب تک ڈھائی تین درجن افسانے شائع ہوچکے ہیں۔ بہت سی کہانیاں پٹنہ ریڈیو سے نشر بھی ہوچکی ہیں، ساز عہد کے نام سے ایک اصلاحی وسماجی مضامین کا مجموعہ ۱۹۸۲ء میں شائع ہوچکا ہے۔ ایس وارثی اپنے افسانوں میں سماج کے پس ماندہ طبقوں کی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں اور سما ج کے ذریعہ کچلے جانے والے لوگوں کے درددل کو اپنے خیالات کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں چھوٹی بڑی برائیوں کو اس فنکاری سے پیش کیا ہے کہ قارئین کو مظلوم زندگی کے درد کا احساس ہونے لگتا ہے ان کاخیال ہے کہ ایسے افسانے لکھے جائیں جن سے اچھے سماج کی تعمیر ہو اور جو سماج کے اندر پھیلی ہوئی برائیوں کے خاتمے کیلئے معاون ہو، مصروف رہنے کے باوجودوہ طباعت واشاعت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اندر تخلیقی جوہر موجود ہے اور مستقبل میں وہ اپنی حیثیت منوالیں گے۔
 
******************
 
You are Visitor Number : 1611