donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Saba Azimabadi
Poet
--: Biography of Saba Azimabadi :--

 

 صباؔ عظیم آبادی 
 
صبا عظیم آبادی ایک خوش مزاج شاعر تھے۔ یہ شادؔ عظیم آبادی کے شاگرد تھے۔ انہیں بچپن سے ہی شعر و شاعری سے دلچسپی تھی۔ قدیم شعراء کے سینکڑوں اشعار یاد تھے۔ ان کی شاعری میں شادؔ کا رنگ جھلکتا ہے۔ وہ اپنا تخلص صباؔ کرتے تھے لیکن ان کا نام سید محمود علی خان تھا۔ ان کا تعلق شہر عظیم آباد سے تھا۔ وہ 23 اگست 1907 ء میں اس دنیا میں تشریف لائے۔
 
 صبا ؔ عظیم آبادی کا کلام صاف ستھرا ہے اور کہیں کہیں ان کے کلام میں جوش پایا جاتا ہے۔ ان کی شاعری کیف و احساس کی آئینہ دار ہے ۔ ان کی شاعری میں پیکر تراشی کے اچھے نمونے موجود ہیں۔ دو اشعار ملاحظہ فرمائیں۔
 
عجب رنگِ تقدس ہے جنون فتنۂ ساماں کا
غلافِ کعبہ بنتا ہے ہر ایک ٹکڑا گریباں کا
 خرام ناز میں شاید کسی کی کھل گئیں زلفیں
نسیم خلد بوسہ لے رہی ہے کوئے جاناں کا
 
صباؔ نے اصناف شاعری کے علاوہ نثر میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔ ان کا دیوان’’ موجِ صبا‘‘ 1954 ء میں عظیم آباد سے شائع ہوا۔1956 ء میں ریاض الانساب کی اشاعت ہوئی۔ نثری تصانیف میں’’ سفر محمود، تاریخی مقامات کا سفر نامہ ہے۔ دوسری کتاب یارانِ میکدہ عظیم آباد اہلِ ذوق کا تذکرہ ہے۔ اس کی اشاعت 1957 ء میں ہوئی۔ صبا عظیم آبادی 10 جولائی 1987 ء کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
 
 
You are Visitor Number : 1518