donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sayel Dehlavi
Poet
--: Biography of Sayel Dehlavi :--

 

 سائل دہلوی 
 
سراج الدین احمد خاں نام، سائل تخلص ، سنہ ولات ۱۲۸۱ھ مطابق ۱۸۶۸ء ۔ مقام ولادت دہلی اور والد کا نام نواب شہاب الدین احمد خاں ثاقب ابن ضیاء الدین احمد خاں جاگیر دار ریاست لو ہارو ہے۔ چار سال کی عمر میں سایۂ پدری سر سے اٹھ گیا اور اپنے جد بزرگوار کے آغوش شفقت میں پرورش پانے لگے۔
 
 عربی و فارسی کی تعلیم مولوی قاسم علی سے اور فنی کتابیں مرزا ارشد علی گور گانی سے پڑھیں اور انہیں کو ابتدائی کلام دکھایا۔ پہلی شادی نواب ممتاز حسن خاں کی بہن سے ہوئی تھی۔ چند سال کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ تو دوسرا عقد ۲۴ سال کی عمر میں فصیح الملک نواب مرزا خاں داغ دہلوی کی دختر خواندہ سے ہوا۔ تین سال کی مشق میں جناب داغ کے تلامذہ ارشد میں جگہ پائی۔ شوق شعر گوئی کے علاوہ شہسواری اور پولو کا از حد شوق تھا اور بہترین ’’ جاکی ‘‘شمار ہوتے تھے۔ سائل دہلوی کا انتقال 15 ستمبر 1945 میں ہوا۔
 
******************
 
You are Visitor Number : 1576