Shadan Neyazi
شاداں نیازی
شاداں نیازی: بہار کے مشہور افسانہ نگار ظہیر نیازی کی صاحبزادی ہیں ۲۰؍ اگست ۱۹۶۹ء کو بھرکنڈہ ہزاری باغ میں پیدا ہوئیں، ۱۹۸۱ء سے کہانیاں لکھ رہی ہیں کچھ کہانیاں رانچی ریڈیو سے نشر بھی ہوچکی ہیں، اب تک ایک درجن کہانیاں شائع ہوچکی ہیں ہندی میں کہانیوں کے علاوہ نظمیں بھی لکھتی ہیں، اپنی کہانیوں میں ٹوٹی، بکھری سماجی قدروں اور سیاسی حالات کی ترجمانی اور عکاسی کرتی ہیں مطالعہ اور مشاہدہ جاری رہاتو آگے بڑھ سکتی ہیں اور افسانوی ادب کی بہتر خدمت کرسکتی ہیں۔
*******************
|