donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shah Maqbool Ahmad
Writer
--: Biography of Shah Maqbool Ahmad :--

 

 شاہ مقبول احمد 
نام: شاہ مقبول احمد
والد کانام: شاہ مختار احمد
ولادت : ۱۹۱۶ء بمقام موضع پچنہ (نواح شیخ پورہ)۔مونگیر۔
تعلیم : ایم اے
ملازمت درس وتدریس (شعبہ اردو مولانا آزادکالج کلکتہ،ریٹائرڈ۔
پہلا افسانہ: ’’تبدیلی‘‘ ماہنامہ‘‘ ندیم ،گیا،۱۹۴۰ء 
افسانوی مجموعہ: ایک، ۱۔ پانچ افسانے ایک انشائیہ ۱۹۸۰ء 
اعزازات وانعامات : مغربی بنگال اردو اکادمی اور بہار اردو اکادمی نے کتابوں پر انعامات دیئے۔
دیگر تصانیف (مضامین وغیرہ ) چند ادبی مسائل ۱۹۶۴ئ، تصریحات واشارات ،۱۹۸۶ء
 
شاہ مقبول احمد صاحب ۱۹۴۰ء سے ہی افسانے لکھ رہے ہ یں یہ اور بات ہے کہ ان کی افسانہ نگاری کی رفعات بہت سست رہی ہے در اصل وہ ترقی پسند ادب سے متاثر تھے۔ انہوں نے خود ہی لکھا ہے کہ میں ترقی پسند دور سے متاثر تھا اور اس دور کے رجحانات کا میں بھی بقدر استعداد نقیب رہا، یہی وجہ ہے کہ ترقی پسند رجحانات کے سست پڑ جانے کی وجہ سے ان کی افسانہ نگاری کا دور بھی سست پڑگیا ،انہوں نے بہت کم لکھا لیکن جو کچھ لکھا وہ قارئین کو چونکا دینے والا ہے ان کے کم لکھنے کی ایک وجہ اور ہے اور وہ ہے تحقیقی اور تنقیدی مضامین پر زیادہ توجہ صرف کرنا ان کی دوایسی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن کی قدروقیمت کا اندازہ ان کے مطالعہ کے بعد ہی لگا یا جاسکتا ہے۔ 
شاہ مقبول احمد کے افسانوں میں بھوک وافلاس اور غریبی کو مٹانے کی کوشش ملتی ہے انہوں نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ہے چاہے وہ جس طرح استحصال ہو ان کے افسانہ کے مطالعہ کے بعدیہ اندازہ ہوتا ہے کہ اگر وہ افسانوی ادب پر تو جہ دیتے تو بہتر کہانیاں لکھ سکتے تھے۔جوڑے کی تلاش، اور ، دوسرا رخ، ان کا نمائندہ افسانہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1420