donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahab Azimabadi
Writer
--: Biography of Shahab Azimabadi :--

 

 شہاب عظیم آبادی 
نام: سید شہاب الدین دسنوی
قلمی نام: شہاب عظیم آبادی
والد کا نام: سیداراوت حسین ،مرحوم،
تاریخ ولادت: ۶؍جولائی ۱۹۱۳ء 
مستقل پتہ: تاج منزل، ٹی این، بنرجی روڈ ۔پٹنہ ۔۱
تعلیم : پٹنہ، کلکتہ اور ممبئی کے ساتھ ساتھ امریکہ وغیرہ سے B.SC.B.T.DIP AND EDUC
ملازمت: سابق پرنسپل محمد صابرصدیقی پالی تکنیک ممبئی 
اعزازات وانعامات: نیشنل ایوارڈ (ٹیچرس)بہار اور یوپی اردو اکادمی سے انعامات ، اسپیشل ایکزیکٹیو مجسٹریٹ مہاراشٹر ،نائب صدر انجمن ترقی اردو ،ہند، اعزازی جنرل سکریٹری انجمن اسلام ممبئی ،معتمددارالمصنفین اعظم گڑھ
ادبی زندگی کا آغاز: ۱۹۳۵ء
افسانوی مجموعہ: ایک ،۱۔پہلوبہ پہلو۱۹۸۳ء 
دیگر تصانیف وغیرہ: مختلف موضوعات پرچھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔
شہاب عظیم آبادی ایک جانی پہچانی شخصیت ہے اردو طبقے میں بھلے ہی لوگ انہیں افسانہ نگاری کی وجہ سے نہیں جانتے ہوں، لیکن ادبی خدمات کے سلسلے میں ان کا نام کافی روشن ہوچکا ہے، ان کی بہت سی ادبی اسلامی اور سائنسی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں تنقید میں بھی انہوں نے نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے افسانے انہوں نے بہت کم لکھے اگر افسانے کی طرف توجہ دیتے تو آج ان کا مقام اردو افسانہ نگاری میں بہت آگے ہوتا، ندیم گیا ، زبان وادب پٹنہ سہیل، گیا اور دور حیات ، میں ان کے کچھ افسانے شائع ہوئے ہیں اگر ان کا ایک افسانوی مجموعہ شائع نہ ہوجاتا تو بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جان پاتے کہ انہوں نے افسانہ نگاری بھی کی ہے۔
شہاب عظیم آبادی کے افسانے انسانی زندگی کی نفسیات سے ہے انہوں نے زیادہ تر نفسیاتی افسانے لکھے انسان شعور سے زیادہ لاشعوری طور پر کام کرتا ہے ان گتھیوں کو سلجھانے کی انہوں نے کامیاب کوشش کی ہے۔ وہ افسانے میں کہانی پن کے قائل ہیں بیانیہ انداز کو وہ خود بھی پسند کرتے ہیں اور اپنے افسانوں میں بیانیہ انداز ہی اختیار کرتے ہیں زبان صاف ستھری اور عام فہم ہوا کرتی ہے دراصل وہ کہانی اس وقت لکھتے ہیں جب ان کے پاس کہنے کیلئے ایک بڑی بات ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جو کچھ لکھا ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے ، ان کے فن میں سچا ئیوں کا فنکارانہ اظہار ملتا ہے کثرت مطالعہ اور مشاہدہ نے ان کے اندر فنکاری کا ایک جوہر عطا کردیا ہے۔
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1662