donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahab Dayeri
Writer
--: Biography of Shahab Dayeri :--

Shahab Dayeri

 

شہاب دائری
 
شہاب دائروی بہار کے ایک اچھے افسانہ نگار ہیں، انہوں نے ۱۹۶۰ء کے آس پاس اپنی افسانہ نگاری کا آغاز کیا ۱۹۵۷ء ہی میں ان کا پہلا افسانہ شائع ہوااور اس وقت سے آج تک وہ لکھ رہے ہیں لکھنے کی رفتار دھیمی ہے اس لئے اپنے ہمعصروں کے مقابلے میں انہوں نے بہت کم لکھا ہے لیکن جو کچھ لکھا ہے وہ قابل داد وتحسین ہے ۱۹۶۰ء کے بعد جدیدیت کی ہوا چلی اور اس میں کیا نئے کیا پرانے سب خس وخاشاک کی طرح اڑنے لگے لیکن شہاب دائروی پر جیسے اس ہوا کا کچھ اثر ہی نہ ہوا، وہ روایتی انداز کی کہانیاں لکھتے رہے کہانی میں کہانی پن اور وحدت تاثر کو انہوں نے کبھی نظر انداز نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ کم لکھنے کے باوجود قارئین انہیں نہیں بھول پائے ۔
 
۱۹۸۱ء میں ان کا پہلا افسانوی مجموعہ میں کیا کرو، شائع ہوا ہے اس میں سترہ افسانے ہیں جو ملک کے مختلف رسائل میں چھپ چکے ہیں، امانت ،لکشمی، چالک ،دیوی جی، میں کیا کروں، عورت اور ، دورخی جنت، ان کے فن کی نمائندہ کہانیاں ہیں، ان میں انہوں نے زمینداروں کے ظلم وستم، نوابوں اور راجائوں کی ہوس، عورتوں کی بے بسی اور عورت کی بے لوث محبت کو رکھایا ہے ان کہانیوں کے مطالعہ سے ان کے فن کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے اور ان کے تابناک اور روشن مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
**************
 
You are Visitor Number : 1449