donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaheen Hamzapuri
Writer
--: Biography of Shaheen Hamzapuri :--

Shaheen Hamzapuri

 

شاہین حمزہ پوری
 
شاہین حمزہ پوری ہمارے لئے کوئی نام نہیں ہے وہ عرصہ دراز سے لکھ رہے ہیں لیکن چند نامساعدحالات کے باعث انہوں نےلکھنا تقریبا ترک کردیا تھا، ادھر سات آٹھ برسوں سے دوبارہ اشاعت اور طباعت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں افسانے اور مقالے چھپ کر منظر عام پر آچکے ہیں ان کی پہلی کہانی ۱۹۵۲ء میں سسکتی شام کے عنوان سے نکہت، میں چھپی تھی اور دو چار کہانیوں کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہوگیا تھا لیکن نویں دہائی میں یہ سلسلہ پھر چل پڑا اور آج تک یہ تیز رفتاری سے جاری ہے ادھر ان کی بہت سی کہانیاں چھپی ہیں سنجیدہ مقالوں کا ایک مجموعہ افکار شاہین، کے نام سے چھپا ہے اس کے علاوہ بہت سے مضامین بھی شائع ہو چکے ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں وحدت تاثر کو برقرار رکھا ہے اور انسان کی سوئی ہوئی فطرت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے حقائق کی ترجمانی کرنا وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں ان کا خیال ہے کہ ماجر اسازی در اصل افسانے اور کہانیوں کی روح ہوتی ہے اس سے الگ رہ کر یابے خبر ہو کر کوئی کہانی تخلیق نہیں کی جاسکتی ہے۔ 
 
شاہین کا نام سید قطب الدین احمد ہے وہ یکم جنوری ۱۹۳۴ء کوعالم وجود میں آئے، اردو میں ایم اے کر نے کے بعد پر وفیشنل ٹیکس انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہوگئے اعزازی طور پر ایک کالج میں لکچر بھی دیتے ہیں سوکھا درخت آئیڈل، مہندی لگے ہاتھ،باڑی، جذبہ دل اور دوسر گلاب ، وغیرہ ان کی اچھی اور بامقصد کہانیاں ہیں ان کہانیوں کی روشنی میں ان کی افسانہ نگاری کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1487