donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shakil Poonam
Writer
--: Biography of Shakil Poonam :--

Shakil Poonam

 

شکیل پونم
 
شکیل پونم کی پیدائش یکم جولائی ۱۹۵۶ء میں ہوئی ادبی زندگی کا آغاز ۱۹۷۶ء میں ہوا لیکن باضابطہ ۱۹۸۰ء سے لکھ رہے ہیں اب تک بہت سے افسانے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہوچکے ہ یں لیکن افسانوی مجموعہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا ہے قابل توجہ بات یہ ہے کہ وہ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی کہانیاں لکھتے ہیں اور وقت اور زمانہ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں،ان کے افسانے نہ صرف قارئین کی نظروں میں بلکہ اہل قلم حضرات اور ادبی شخصیتوں کی نگاہوں میں بھی مقام اعتبار وقار حاصل کر لیا ہے۔ عام طور پر وہ معاشرتی ، سیاسی اور معاشی اقدار کے بکھرائوں کو نمایاں کرنے کی سعی کرتے ہیں، زبا ن ایسی استعمال کرتے ہیں کہ معمولی پڑھا لکھا بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے چھوٹے چھوٹے جملوں اور چست فقروں کے ذریعہ وہ اپنی تحریر میں ایک ایسا حسن پیدا کردیتے ہیں کہ قاری متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا، کہانی پن سے انہوں نے کبھی انحراف نہیں کیا، اتنی بات ضرور ہے کہ کبھی کبھی انہوں نے علامتوں کا سہارا لیا ہے لیکن ایسی علامتیں کبھی استعمال نہیں کیں جو ذہین نقاد کی گرفت میں بھی نہ آسکیں انہوں نے خود ہی ایک جگہ لکھا ہے۔آٹھویں دہائی تک آتے آتے اردو افسانہ نہ صرف یہ کہ کہانی پن سے عاری ہوگیا بلکہ ہئیت واسلوب کے لحاظ سے بھی ایک غیر افسانوی تخلیق بن گیا، افسانہ نگار یہ حقیقت فراموش کر گئے کہ افسانے کے بنیادی عناصر کا لحاظ اگر نہیں بھی رکھا جائے تو بھی اس میں کوئی اپیل تو ہونی ہی چاہئے جو قاری کو Content  تک لے جائے۔ اس اقتباس سے شکیل پونم کے نقطہ نظر کو سمجھا جاسکتا ہے۔ ٹکڑا ٹکڑا آدمی، اجنبی ہوتا ہوا سوزح، اور پھر سات دن، وغیرہ ان کی منتخب کہانیاں ہیں۔
************************
 
You are Visitor Number : 1497