donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Alam Mushafi
Writer
--: Biography of Shamim Alam Mushafi :--

Shamim Alam Mushafi

 

شمیم عالم مصحفی
 
ان کی پیدائش ۱۹۵۴ء میں بھنڈاری ڈیہہ ، گریڈیہہ میں ہوئی ایم اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسسٹنٹ ٹرانسلیٹر کی حیثیت سے ان کا تقرر ہوگیا فی الحال وہ ریسرچ بھی کررہے ہیں، ادبی زندگی کا آغاز۱۹۷۵ء میں ہوا، اب تک تقریبا ایک سو کہانیاں ملک کے ہرطرح کے رسائل میں شائع ہوچکی ہیں، افسانے کے ساتھ ساتھ وہ بچوں کیلئے بھی کہانیاں لکھتے ہیں کچھ مضامین کے علاوہ دو ناول بھی لکھ چکے ہیں جو زیر طبع ہیں ابھی تک ان کا کوئی افسانوی مجموعہ منظر عام پر نہیں آیا ہے لیکن جلدہی ایک مجموعہ منظر عام پر آنے کی امید ہے۔ شمیم عالم مصفحفی نے زیادہ تر رومانی کہانیاں لکھی ہیں لیکن ان کی کہانیاں رومانی ہوتے ہوئے بھی اپنے اندر دیر پا اثر رکھتی ہیں۔ دلکشی اور دلنشینی ان کی کہانیوں میں بدرجہ اتم پایا جاتا ہے انہوں نے کچھ جدید کہانیاں بھی لکھی ہیں لیکن انتہا پسند جدیدیت سے وہ ہمیشہ دور رہے جدید کہانیوں میں انہوں نے حالات کی عکاسی کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اگر لکھنے کی رفتار اسی طرح قائم رہی اور فکر وفن سے کام لیتے رہے تو ایک دن وہ ہندوستان کے اچھے افسانہ نگار تسلیم کئے جائیں گے۔
*************
 
You are Visitor Number : 1436