donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sheen Akhtar
Writer
--: Biography of Sheen Akhtar :--

 

 ش اختر 
نام: سید صابر حسین
قلمی نام: ش اختر
والد کا نام: سید سیف الدین
تاریخ ولادت: ۲۵؍دسمبر۱۹۳۸ء
تعلیم: ایم اے پی ایچ ڈی 
ملازمت : معلمی پروفیسر شعبہ اردو ، رانچی یونیورسٹی رانچی
پہلا افسانہ : وجے ایک کہانی، ماہنامہ ،ہندوستانی ادب حیدرآباد ۱۹۵۲ء۔
افسانوں کی تعداد اور رسائل کے نام جن میں افسانے چھپے:تقریباً پچاس افسانے شب خون، الہ آباد ، کتاب، لکھنؤ، سیپ ،کراچی بیسویں،صدی دہلی، شاعر، ممبئی ، سہیل ، گیا ،صبح نو پٹنہ وغیرہ میں شائع ہوچکے ہیں۔
افسانوی مجموعہ: ایک،۱۔زنداں کی ایک رات۔۱۹۶۴ء
دیگر تصانیف اور مضامین وغیرہ:اردو افسانوں میں لس بین ازم ’’تحقیق‘‘خون بہا ،ناول ،شناخت ،تنقیدو تحقیق،تحقیق کے دائرہ کار،تحقیق وتنقید، 
ش اختر عرصہ دراز سے افسانے لکھ رہے ہیں لیکن ان کی رفتار بہت دھیمی کہی جاسکتی ہے ، اپنی افسانہ نگاری کے ابتدائی دور میں ان کے لکھنے کی رفتار تیزرہی لیکن اس کے بعد انہوں نے افسانے سے زیادہ توجہ دوسرے اصناف ادب پردینی شروع کردی، یہی وجہ ہے کہ ۱۹۴۳ء میں ان کا جو ایک افسانوی مجموعہ منظر عام پر آیا اس کے بعد اب تک دوسرا کوئی افسانوی مجموعہ منظر عام پر نہ آسکا، مگر جو افسانے شائع ہوئے ہیں ان کی اپنی اہمیت وانفرادیت ہے انہوں نے اپنے افسانوں میں سماجی اور رومانی حقیقت نگاری کی طرف زیادہ توجہ دی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے افسانے ادبی حلقوں میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں رنگوں کی فراوانی کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کی دنیا، گلی، کوچے اور شہر وقریہ کے دکھ دردکی شمولیت نے کم لکھنے کے باوجود انہیں ایک اچھا افسانہ نگار بنا دیا ہے۔ وقت کے تسلسل کا احساس اور ظلم واستبداد کے بھیانک چہرے ہمیں ان کے افسانوں میں نظر آتے ہیں اگر انہوں نے افسانوں کی طرف خاص توجہ دی ہوتی تو آج افسانوی ادب میں ان کا مقام بہت نمایاں ہوتا،ان کے افسانوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ ان کے افسانوں کے ترجمے ہندی ، روسی اور انگریزی زبان میں ہوچکے ہیں، وہ اپنی افسانہ نگاری کی وجہ سے ادبی دنیا میں ہمیشہ جانے پہچانے جاتے ہیں۔ مسنرجون، ایک نقطہ، اور یہ کیا، ان کی منتخب کہانیاں میں ان کہانیوں کی روشنی میں ان کے فن کو بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1558