donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shirin Neyazi
Writer
--: Biography of Shirin Neyazi :--

Shirin Neyazi

 

شیریں نیازی
 
شیریں نیازی بھر کنڈہ، ہزاری باغ کی رہنے والی ہیں ان کے خاوند ظہیر نیازی بھی بہار کے ایک اچھے افسانہ نگار ہیں۔ادھر چند برسوں میں دونوں نے ایک دوسرے کے تعاون سے افسانہ نگاری کے میدان میں بہت نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے شیریں نیازی کی پیدائش ۱۳؍دسمبر ۱۹۴۶ء کو ہوئی ،انہوں نے دس بارہ سال کی عمر سے لکھنا شروع کردیا ان کی پہلی کہانی ،معمار، کلکتہ ۱۹۵۸ء میں چھپی تھی اب تک تقریباً ڈیڑھ سو کہانیاں ملک کے مختلف معیاری پرچوں میں شائع ہوچکی ہیں۔ ان کی کہانیاں ہوا میں کیل نہیں ٹھونکتیں اور نہ ہی خلاء میں معلق رہتی ہیں ان کی کہانیاں گوشت پوست کے انسان کی کہانیاں ہیں جو ہمارے ارد گرد بکھری ہوئی ہوتی ہیں، شیریں نیازی اپنے آس پاس بکھری ہوئی کہانیوں ، اپنے اردگرد رونما ہونے والے واقعات وحالات اور انسانی دکھ درد کی ترجمانی کرتی ہیں ان کے افسانوں میں وہی واقعات اور حادثات ہیں جو آئے دن وہ اپنی آنکھوں سے دیکھتی رہتی ہیں، کردار پر وہ خاص طور سے زوردیتی ہیں۔ منظر نگاری اور شاعرانہ اسلوب ان کی کہانیوں میں دلکشی اور عنائی پیدا کردیتا ہے ریزہ ریزہ، ایک پتہ پت جھڑکا نظارہ درمیان ہے خون کی پہلی بوند، اور گواہی گل مہر کی ، ان کی اچھی کہانیاں ہیں ان کہانیوں کے مطالعہ سے ان کے فکر وفن کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے اردو افسانوں کے علاوہ ہندی کہانیاں بھی لکھتی ہیں ریڈیو اور ٹی وی کے لئے دو چار ڈرامے بھی لکھ چکی ہیں رانچی ریڈیو سے اکثر ان کی کہانیاں نشر ہوتی رہتی ہیں، امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے فن کا اور بھی اچھا مظاہرہ کریں گی۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1507