donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Suhail Jamayi
Writer
--: Biography of Suhail Jamayi :--

Suhail Jamayi

 

سہیل جامعی
 
سہیل جامعی کی پیدائش ۲ جولائی ۱۹۵۷ء ہے بی اے آنرس کر چکے ہیں مشغلہ تجارت ہے ان کا پہلا افسانہ اکتوبر ۱۹۸۴ء کے ’’پرواز‘‘ میں چھپا تھا جس کا عنوان تھا ، آواز دے رہی ہے زندگی مجھے پہلے افسانے کی اشاعت کے بعد بہت تیزی سے انہوں نے چھپنا شروع کردیا اور تین چار سال کے اندر تقریباًپچاس کہانیاں ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہوگئیں، کہانیوں کے علاوہ بہت سے مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں ان کی تخلیقات کو دیکھ کر مستقبل میں ان سے بہتر امید کی جاسکتی ہے وہ ایسی کہانیاں لکھتے ہیں جس میں کوئی نہ کوئی پہلو تعمیری ضرور ہوتا ہے، عام طور پر وہ چار طرح کی کہانیاں لکھتے ہیں انسان کا فطری تقاضہ اور اس کا معاشرہ انسان کا خواہشوں سے بھرادل اور اس کا رومانی پہول ، انسان کا انداز فکر اور اس کا الجھا ہوا ذہن، انسان کا جرات مندانہ اقدام اور اس کا معاشرہ میں مقام، اعتراف، نئی نسل آئیڈیل اجالا بوجھ اتحاد، اور، لکیر، وغیرہ ان کی اچھی کہانیاں ہیں یہ ساری کہانیاں پرواز ادب تعمیر، اور پاسبان وغیرہ میں شائع ہوچکی ہیں ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ قارئین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالیتے ہیں آسان زبان اور چھوٹے چھوٹے جملوں کے استعمال نے ان کی کہانیوں کو دلکش بنادیا ہے۔
****************
 
You are Visitor Number : 1423