donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Athar Sher
Writer
--: Biography of Syed Athar Sher :--

 

 سید اطہر شیر 
 
سید اطہر شیر کی پیدائش یکم اکتوبر،۱۹۳۴ء میں ہوئی ،ان کے والد کا نام سید اصغر شیر ،مرحوم، ہے عہد اورنگ زیب میں ان کے آبائو اجداد کو شیر کاخطاب ملا تھا، سید اطہر شیر ٹریپل ایم اے ،گولڈ میڈلسٹ، پی ایچ ڈی ڈی لٹ وطہران، اور عالم ہیں وہ درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا مستقل پتہ، نشیمن سلطان گنج ،پٹنہ،۶ ہے۔ ان کا پہلا افسانہ ’’ہم جی کر کیا کریں گے‘‘ ماہنامہ عالمگیر‘‘ لاہور ۱۹۴۷ء میں چھپا تھا اس کے بعد وہ گاہے گاہے افسانے تخلیق کرتے رہے اور عالمگیر ،لاہور، افکار ،بھوپال ، زبان وادب پٹنہ اور ہندوستانی ادب، وغیرہ میں شائع کرواتے رہے لیکن ان کی تعداد پچیس سے زیادہ نہ ہوسکی اور نہ ہی اب تک ان کا کوئی افسانوی مجموعہ منظر عام پر آسکا پھر بھی وہ افسانے کی دنیا میں جانے پہچانے جاتے  ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں رومانس کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کو پیش کیا ہے اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کا راستہ بنانے کی کوشش کی ہے ان کے اندر افسانہ نگاری کا جوہر پوشیدہ ہے وہ تعلیمی میدان میں بھی آگے ہیں اس لئے مستقبل میں اگر انہوں نے افسانوی ادب کی طرف توجہ کی تو امید ہے کہ وہ اردو افسانے کو بہت کچھ دے سکیں گے۔ 
اطہر شیر صاحب کی عربی اور فارسی کی تصانیف زیادہ ہیں انگریزی میں بھی انہوں نے بہت کچھ لکھا ہے ،خدابخش لائبریری کے تین کٹلاگ ،دوعربی فارسی کی فہرست اور ایک کتابچہ تحریر کیا ہے ایک ان کی اپنی تھیس پروفیس ان دی قرآن، اردو میں ایک کتاب، لالہ زار، جوایران اور عراق کے سفرناموں پر ہے اور کئی مقالے بھی شائع ہوچکے ہیں بارہ انشائیوں کا ایک مجموعہ زیرلب بھی چھپ چکا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1628