donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Faiyazur Rahman Shariq
Poet/Writer
--: Biography of Syed Faiyazur Rahman Shariq :--

 

 سید فیاض الرحمن شار ق 
 
 
سید فیاض الرحمن ( تخلص شارق) ابن سید الطاف حسین ضلع سمستی پور کے ایک متوسط کاشتکار گھرانے میں 28 نومبر 1938 ء کو پیدا ہوئے۔ گھر میں علم و ادب کا چرچا تھا اور اعلیٰ تعلیم کا حصول بھی ضروری سمجھا جاتا تھا۔ اس لئے ابتدائی تعلیم آبائی وطن میں حاصل کرنے کے بعد فیاض نے شہر کا رخ کیا۔ ایم۔ اے( اردو ) اور ایم اے ( سماجیات) کے امتحانات اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعد ایک سرکاری اسکول میں ملازمت ملی جہاں سے بحیثیت ہیڈ ماسٹر سبکدوشی کے بعد زبان و ادب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ شاعری بھی کرتے ہیں اور مضمون نگاری بھی ۔ بہت دنوں تک روز نامہ ’’ ساتھی‘‘ ( پٹنہ) ’’ سنگم‘‘ ( پٹنہ) اور پیاری اردو ( پٹنہ) کی مجلس ادارت سے وابستہ رہ چکے ہیں مگر ان کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو اردو زبان کی تعلیم و تبلیغ سے عبارت ہے۔ انہوں نے اردو تعلیم کے لئے اردو میڈیم اسکولوں کے قیام پر خاصا زور دیا ہے اور اس سلسلے میں بھاگ دوڑ کی۔ اپنی سخن فہمی کا ثبوت دیتے ہوئے وہ اپنے گھر پہ برابر ادبی نشستوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ اور خود بھی طرحی مشاعروں میں پابندی کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ رمز عظیم آبادی سے مشورہ سخن کرتے رہے ہیں اور ان کے دوسرے مجموعہ کلام’ ’ شاخ زیتون‘‘ کی ترتیب و اشاعت میں معاون رہے ہیں۔ ان کے نعتیہ اشعار میں سوز و گداز کے ساتھ ساتھ احساس کی تازگی قابل تعریف ہے۔ غزلوں میں عام طور سے روایت کی پاسداری ملتی ہے۔ نمونہ کلام
 
درج ذیل ہے۔
دیں اذنِ سفر ، ہے آس لگی، بلوالیں ہمیں اب گھر آقا
 رکھ دیں گے عقیدت کا تحفہ دہلیز ہو چاہے در آقا
 کب آس کا پنچھی دم توڑے، کب طائر جاں بھی اڑ جائے
 اس سوچ میں ڈوبے رہتے ہیں، آنکھیں ہیں ہماری تر آقا
اے رحمت عالم میر امم’ شارق کی پریشانی سن لیں
 کہتی یہ گئی ہے پچھلی صدی، بڑھتا ہی رہے گا شر آقا
٭٭٭
چمن کو تختہ گل اس نے بے مثال دیا
 جو پھول سب میں تھا خوش رنگ اسے نکال دیا
 یہ زندگی بھی ہوئی ہے اسی سے قابل رشک
 وہ ایک درد کہ تونے جو لا زوال دیا
 رہِ حیات میں تیرے قدم جہاں بہکے
 ترے خیال نے فوراً وہیں سنبھا ل دیا
اسے خبر تھی کہ شارق کو ہم رہی ہے پسند
 شریک راہ دیا بھی تو خوش خصال دیا
 
(بشکریہ: بہار کی بہار عظیم آباد بیسویں صدی میں ،تحریر :اعجاز علی ارشد،ناشر: خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ)
 
 
********************************
 
 
You are Visitor Number : 1401