donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Md. Mohiuddin Subhani
Writer
--: Biography of Syed Md. Mohiuddin Subhani :--

Syed Md. Mohiuddin Subhani

 

سید محمد محی الدین سبحانی
 
سید محمد محی الدین سبحانی صاحب کی ولادت ۵جنوری ۱۹۴۴ء کو مظفر پور میں ہوئی، ایم اے، بی ایل اور پی ایچ ڈی کر چکے ہیں فی الحال شعبہ سیاسیات آرڈی کالج مظفر پور میں پروفیسر ہیںزندگی کا آغاز ۱۹۷۱ء میں ہوا سال کا پہلا افسانہ دو روپ ایک پیار، کے عنوان سے بیسویں صدی، دہلی دسمبر ۱۹۷۱ء میں چھپا اس کے بعد طباعت واشاعت کا سلسلہ زور وشور کے ساتھ چل پڑا اب تک ان کے ایک سو افسانے ملک کے معیاری پرچوں میں شائع ہو چکے ہیں، وہ اردو کے علاوہ ہندی میں بھی لکھتے ہیں کبھی ادبی مضامین بھی لکھتے ہیں ان کی سب سے بڑی کامیابی انگریزی کی وہ دوکتابیں ہیں جو انہوں نے ماکسنرم اور شوسلزم پر لکھی ہیں، جہاں تک ان کی افسانہ نگاری کا سوال ہے تو وہ ادب برائے زندگی کے قائل ہیں حقیقت نگاری کو وہ پسند کرتے ہیں عصری زندگی اور ان کے مسائل کی ترجمانی ان کے افسانوں میں ملتی ہے خاص طور سے استحصال کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور اس آواز کو نفسیاتی پیرائے میں پیش کرتے ہیں کچھ افسانوں میں عدم تحفظ بے بسی اور بے یارو مدد گار ہونے کا خوف وہراس نمایاں ہے سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ایساشاعر انہ اسلوب استعمال کرتے ہیں کہ قاری اس میں کھوکر رہ جاتا ہے ان کی نظرمیں وہی افسانے چھے ہیں جس میں واضح پلاٹ کردار اور تاثر ہوتا ہے وہ نہ تو علامتی اور استعماراتی افسانے لکھتے ہیں اور نہ ہی ایسے افسانوں کو پسند کرتے ہیں ان کی افسانہ نگاری پر نقادوں نے ابھی تک کچھ نہیں لکھا ہے شاید اب تک افسانوی مجموعہ منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ایک افسانوی مجموعہ زیر طباعت ہے امید ہے جلد ہی وہ منظر عام پر آجا ئے گا۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1422