donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Waqar Naseem Wamiq
Poet
--: Biography of Waqar Naseem Wamiq :--

 Waqar Naseem Wamiq  

  وقار نسیم وامق  

 
 
وقار نسیم وامق کا مختصر سا تعارف
 
وقار نسیم وامق کا تعلق گہوارۂ علم و ادب سے ہے۔ ان کے والدِ گرامی جناب نسیم احمد پاکستان کے معروف آرکیٹیکٹ اور انٹر ئیر ڈیزائنر ہیں۔ تحیقق و تدقیق جناب نسیم احمد کا محبوب مشغلہ ہے۔ جبکہ تاریخ کے موضوعات پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ وقار نسیم وامق نے ابتدائی تعلیم دانیال جونیئرز اسکول اور جان میکڈانلڈ ہائی اسکول لاہور سے حاصل کی۔ جبکہ کیتھیڈرل اسکول ہال روڈ لاہور سے میٹرک کرنے کے بعد ہائر ایجوکیشن کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی لاہور اور اسلامیہ کالج لاہور سے وابستہ رہے۔ اور اپنی تعلیم کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا، بعد ازاں پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے ٹریول اینڈ ٹورازم کے شعبہ میں پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پرل کانٹینینٹل لاہور سے ہوٹل مینجمنٹ کے شعبہ میں خصوصی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی اور 1998سے پروڈکٹ مارکیٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ہو کر سعودی عرب میں باکمال پاکبان کے طور پر مقیم ہیں۔ وقار نسیم وامق نئی نسل کے ان شعرا میں سے ہیں جو جدت پسندی کے ساتھ ساتھ روایت کو بھی عزیز رکھتے ہیں۔ ان کے موضوعات زندگی سے قریب ہیں اور ان میں کسی گہرے فلسفے کے بجائے روز مرہ کے حالات و واقعات کا بیان شامل ہے۔ ان کی فکر میں جذبے کا گذاراور احساس کا ایسا رچاو ہے جس میں رومان کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ ان کا اسلوب سادہ اور پُر اثر ہے اور یہی ان کا امتیاز ہے جو انہیں دوسروں سے نمایاں رکھنے کے لیے کافی ہے۔
 

http://besturdupoetri.blogspot.in/2012/04/waqar-naseem-wamiq.html

 
You are Visitor Number : 1700