donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zaheer Neyazi
Writer
--: Biography of Zaheer Neyazi :--

Zaheer Neyazi

 

ظہیر نیازی
 
ظہیر نیازی ۱۹۴۰ء میں عالم وجود میں آئے وہ بھر کناڑہ ہزریباغ کے رہنے والے ہیں میٹرک پاس کرنے کے بعداٹوالیکٹریشین سرکاری کوئلہ کمپنی (ـC.C.C) ہوئے وہ ابتدا میں دوسرے کئی ناموں سے لکھتے تھے کاپہلا افسانہ، انیسواں سال، کے عنوان سے ماہنامہ، دین ودنیا، دہلی ۱۹۶۶ء میں شائع ہوچکے ہیں افسانوں کے علاوہ بچوں کیلئے پانچ کتابیں اور بڑوں کیلئے دوتین کتابیں لکھ چکے ہیں کئی سیاسی، سماجی اور اخلاقی مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں ہندی زبان میں بھی ان کی کہانیاں اور مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں، ادبی خدمات کے سلسلے میں کئی اداروں نے انعام سے نوازا ہے۔ ظہیر نیازی صاحب نے اپنے افسانوں میں ملک وملت اور بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے خیالات ونظریات جذبات اور خوابوں کی ترجمانی اور عکاسی کی ہے بعض افسانوں میں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات مساوات ومحبت کے پاکیزہ اور وسیع ترجذبات کو پیش کیا ہے اور بنی نوع انسان کے لئے امق وآشتی کی اپیل کی ہے ننھا بیل، اور دلوں کا سنگم، ایسی ہی کہانیاں ہیں ظہیر نیازی کے بعض افسانوں کا موضوع جنس (SEX)بھی رہا ہے اوربعض افسانے بدعنوانیوں کے خلاف بھی لکھے گئے ہیں ان کے کچھ افسانوں میں طنز کے تیربھی برسائے گئے ہیں اور کچھ افسانوں میں حسین ترین زندگی کے حصول کیلئے اپیل بھی کی گئی ہے۔ اس طرح ظہیر صاحب نے مختلف موضوعات کو اٹھایا ہے وہ کسی ایک رنگ میں ڈوبے ہوئے نہیں رہے۔ انہوں نے کسی تحریک یا کسی لہر کے زیر اثر کہانیاں نہیں لکھیں، زبان وبیان پر انہیں قدرت حاصل ہے وہ جیسا کردار پیش کرتے ہیں زبان بھی اسی کے مطابق استعمال کرتے ہیں ’بے لگام‘ننھا ابیل، اور دلوں کا سنگم، وغیرہ ان کی نمائندہ کہانیاں ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1491