donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Md. Raghib Deshmukh
Title :
   Jawed Jamaluddin Roznama Sahafat Mumbai Ke Editor Moqarar


معروف صحافی جاوید جمال الدین

 روزنامہ صحافت ممبئی ایڈیشن کے ایڈیٹر مقرر


٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپور

              
ممبئی: مشہورومعروف صحافی جاوید جمال الدین نے روزنامہ صحافت میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور ممبئی ایڈیشن کے مدیر کے طورپر ان کا تقرر ہواہے۔انہوںنے آج اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔جاویدجمال الدین اس سے قبل روزنامہ راشٹریہ سہارا کے ایڈیٹر تھے اور حال میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ 

انہوںنے روزنامہ اردوٹائمز سے اپنے صحافتی کریئر کا آغاز کیا اورپھر1989میںروزنامہ انقلاب سے میں بحیثیت رپورٹرتقررعمل میں آیا۔مشہورصحافی ایاز میمن اور مرحوم معین ملا(انڈین ایکسپریس )کے زیرنگرانی تربیت ہوئی اورانقلاب میں ملازمت دوران تعلیم ہی حاصل ہوگئی تھی ،بی اے کے بعد کے سی کالج ،ممبئی سے جرنلزم میں ڈپلومہ کیا اور ایم اے کے بعد ممبئی میں اردو صحافت کے حوالے سے ایم فل کی شروعات کی ،اس دوران انقلاب انتظامیہ نے اخبار کے بانی عبدالحمید انصاری کی سوانح حیات لکھنے کے لیے ان کا تقررکیا ۔جسے انہوںنے بخوبی انجام دیا۔کتاب ’عبدالحمیدانصاری انقلابی صحافی اور مجاہد آزادی‘کومہاراشٹر اردواکیڈمی نے بہترین تحقیقاتی کتاب کے لیے انعام سے نوازااور اس کی کافی پذیرائی ہوئی،اس کا انگریزی ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

انقلاب سے بطورخصوصی نامہ نگار انہوںنے 2002-2004 کے دوران پونے اور 2005میں دہلی میں خدمات انجام دیں۔جس کے بعد  2006 میں انہوںنے نے انقلاب سے علیحدگی اختیار کرلی اور  ممبئی میں روزنامہ سہاراکے بیوروچیف مقررکیے گئے۔2011میںانہیں  مقامی مدیر بنادیا گیااورجنوری 2016تک بطورایڈیٹرکام کرتے رہے۔

جاوید جمال الدین نے  تقریباً 25سالہ کریئرکے دوران صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ دیگر خدمات کے طور پر ممبئی فسادات پر سری کرشنا کمیشن کی انکوائری رپورٹ کا اردو ترجمہ کیا۔جس کا ہندی ایڈیشن بھی بازار میں آیا۔2005میں جاوید امریکی حکومت کی دعوت پر مذہبی رواداری پر ایک کورس مکمل کرنے اسٹڈی ٹور پر امریکہ گئے اور 2010میں نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے ڈیلیگیشن میں یورپ کے دورے پر چیک ری پبلک اور کروشیا وغیرہ گئے۔انہوںنے خلیجی ممالک کا دورہ بھی کیا ہے۔اور مسلم مسائل خصوصی طورپر تعلیمی میدان میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔فی الحال اردوصحافت اورمسلم مسائل پر ریسرچ کررہے ہیں۔

مشہور صحافی ودود ساجد نے صحافت جاوید جمال الدین کے حوالے… سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت اردو صحافت پر بڑا مشکل ہے..اردو کے بیشتر اخبار ات غیر اردو اداروں اور غیر صحافیوں کے تصرف میں ہیں۔جاوید جمال الدین کاان  چند ممتاز ' تجربہ کار اور گنے چنے صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے خود کو اردو صحافت کے لئے وقف کردیا.۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ صحافت ممبئی کی کمان انہوں  نے سنبھال لی ہے…..در اصل یہ افتخار اس اخبار کا ہے جو اسے ایسا صحافی میسر ہوا..۔
 جاوید جمال الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ اخبارکو بہتر سے بہتر بنانے اور قومی وملی مسائل پر بھر پور توجہ دیںگے ،اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل بھی اٹھائے جائیں گے۔

*******************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 484