donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Syed Ahmad Qadri Ka Chauth Afsanwi Majmuya Malba Manzare Aam Par

 

سیّداحمد قادری کا چوتھا افسانوی

مجموعہ’ملبہ‘منظرعام پر


اردو کے مشہورومقبول افسانہ نگارسیداحمدقادری کانیاافسانوی مجموعہ’ملبہ‘منظرعام پرآگیاہے ۔اس افسانوی مجموعہ سے قبل سیداحمدقادری کے تین افسانوی مجموعے ’ریزہ ریزہ خواب‘(1985)،’دھوپ کی چادر‘(1995)اور پانی پرنشان(2006)شائع ہوکر مقبول عام ہوچکے ہیں۔
سیداحمدقادری کے نئے افسانوی مجموعہ ’ملبہ‘میںکل 42؍افسانے شامل اشاعت ہیں۔جن میںبیشتر افسانے ہندوستان، پاکستان،لندن،امریکہ اورجرمنی کے رسائل میںشائع ہوکر شرف قبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔ا ن افسانوںسے متعلق بہت سارے ناقدین اورقارئین کے علاوہ کئی اہم فنکاروںنے اپنے تاثرات پیش کئے ہیں۔افسانہ’ملبہ‘سے متاثرہوکر معروف افسانہ نگار اورناول نگار شموئل احمدے لکھاہے کہ’’ بڑی طاقتیں جب کمزور ملکوںپر بموںکے کارپٹ بچھاتی ہیں،جب بربریت اپنے خونی پنجے پھیلاتی ہے، تووہ آنکھ جس سے آنسوکا پہلاقطرہ ٹپکتاہے، وہ فنکارکی آنکھ ہوتی ہے۔افسانہ’ملبہ‘ سیداحمدقادری کی آنکھ سے ٹپکاہواآنسوہے جوصفحہ قرطاس پرپھیلااور افسانہ بنا۔‘‘ایک دوسرے افسانہ ’سوابھیمان‘پرلاہورسے قیصرنذیرخاورلکھتے ہیں کہ’’سیداحمدقادری کی تحریر یقینی طورپرایک عمدہ افسانوی تحریرہے اوراسے بیانیہ کہانی یاداستان کہناصریحاًغلط ہوگا۔انھیںمسلمان ہونے کے باوجود ہندورسموںاور ریتی رواج کی جانکاری ہے۔ جسے انھوںنے انتہائی خوبصورتی سے افسانے میںبرتاہے۔با لکل اسی طرح ، جس طرح منٹو اپنے ان افسانوں میں برتتا ہے ۔جس کے کردار ،ماحول،اسلام سے باہرموجودہوں۔قادری صاحب کاایک اورکمال اس افسانے میں کھل کرسامنے آتاہے جوانھوںنے مگدھی پراکرت کواردو میںسموکر دکھایاہے۔قادری صاحب عمدہ بلکہ بہت ہی عمدہ اسب کاری ہیں۔آپ نے یہ افسانہ لکھ کر ادب میںبنگال کی روایت یاد کرادی ہے۔‘‘ مشہور نقاد پروفیسرمحمدمحفوظ الحسن نے ’ملبہ‘ کے افسانوں پراپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے لکھاہے کہ’’مختلف موضوعات پرمشتمل یہ کہانیاں آج کے مغربی ومشرقی ملک کی تہذیب وثقافت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی سیاسی اورسماجی اور اخلاقی صورت حال کو درشاتی ہیں۔کہانی کہنے اور فنی طورپر اس کونک سک سے درست کرنے کاہنر سیداحمدقادری کوآتاہے۔اس لئے یہ کہانیاں متاثر کرتی ہیں‘‘ ۔ افسانوی مجموعہ’ملبہ‘کے افسانوںکے مطالعہ کے بعدمعروف نقاد ڈاکٹر عاصم شہنوازشبلی بتاتے ہیںکہ’’سیداحمدقادری کے افسانے اپنے زمانے کی تاریخی ،نفسیاتی اورانسانی مسائل کے لوازمات کی پاسداری کرتے ہیں۔ان کے افسانے ربط ویاس اور پیچیدہ بیانی سے مبّرہ ہیں۔سیداحمدقادری کے افسانوںمیںداخلی وخارجی تعلقات،ان کی شکست اور خاص طورپر بدلتے حالات میںعورت اور مردکے مقام روائی فوکس ہوتے ہیں‘‘۔سیداحمدقادری کے  افسانوی مجموعہ’ملبہ‘کے افسانوںکوجس طرح پسندکیاجارہاہے اورپزیرائی ہورہی ہے، یہ  اس امر کااشاریہ ہے کہ سید احمد قادری کے یہ افسانے ،افسانوی ادب میںقابل قدر اضافہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس نئی دہلی کے زیراہتمام شائع اس بے حدخوبصورت اورمعیاری افسانوی مجموعہ ’ملبہ‘ کے منظرعام پرآتے ہی ادبی حلقوںمیںجس طرح زیربحث ہے۔اس سے ’ملبہ‘کی شہرت اورمقبولیت کااندازہ لگایاجاسکتاہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


email: squadri806@gmail.com    

Mob No: 09934839110

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 528