donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Masood Anwar Alvi Aftabe Shariyat Tasawfuf Award Se Sarfaraz

مسعودانورعلوی آفتاب شریعت تصوف ایوارڈسے سرفراز

 

               

ایوارڈ لیتے ہوئے پروفیسر مسعودانورعلوی،ساتھ میں پروفیسرحسین الحق،پروفیسرسیدشاہ حسین احمد ودیگر


پٹنہ:شہرعظیم آبادکے قدیم تر ین علمی وروحانی مرکز درگاہ حضرت شاہ ارزانی کے زیراہتمام منعقدآج آفتاب شریعت تصوف ایوارڈ کی تقریب میں علی گڑھ کے شعبہ عربی کے صدر،کاکوری شریف لکھنوکی قابل ذکرخانقاہ قلندریہ کاکوری کے چشم وچراغ اورتصوف کے تعلق سے گراں قدرخدمات انجام دینے والے اورمتصوفانہ فکرکے فروغ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے صاحب قلم دانشورپروفیسرمسعودانورعلوی کوتیسراآفتاب شریعت تصوف ایوارڈ پیش کیا گیا۔ایوارڈ کے تحت درگاہ حضرت شاہ ارزانی کے صاحب سجادہ پروفیسرسیدشاہ حسین احمدنے شال،مومینٹو،سپاس نامہ اورمبلغ پانچ ہزارروپے کی رقم ان کی خدمت میں پیش کی ۔

واضح رہے کہ پروفیسرعلوی کی شخصیت ہندوستان میں عربی زبان وادب کی ترویج واشاعت میں نمایاں خدمات کے حوالے سے محتاج تعارف نہیں ہے۔تصوف اورعربی علم وادب سے متعلق موصوف کی اب تک ۴۸کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔مختلف علمی وادبی اداروں نے اب تک تقریباڈیڑھ درجن انعامات واعزازات ان کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ساتھ ہی عربی علم وادب اورتصوف کے تعلق سے اظہارخیال کے لیے وہ تقریباایک درجن ممالک میں مدعو کیے جاچکے ہیں ۔

قابل ذکرہے کہ خانقاہ حضرت شاہ ارزانی کی جانب سے گزشتہ تین برسوں سے تصوف کے سلسلے میں گراں قدر اورنمایاں خدمات انجام دینے والے صاحبان قلم کی خدمت میں آفتاب شریعت تصوف ایوارڈ دینے کاسلسلہ شروع کیا ہے۔اس سلسلے کاپہلاایوارڈ خانقاہ نظامیہ داناپورکے صاحب سجادہ شعبہ اردووفارسی ویرکنورسنگھ یونیورسٹی آرہ کے سابق صدراورقابل ذکرماہرتصوف پروفیسرسیدشاہ طلحہ رضوی برق چشتی داناپوری کی خدمت میں جب کہ دوسراتصوف ایوارڈ دائرہ حضرت شاہ وصی ،سہسرام کے صاحب سجادہ ،شعبہ اردومگدھ یونیورسٹی کے سابق صدر،معتبرومنفردفکشن نگاروناقد اوررمز شناس تصوف پروفیسرسیدشاہ حسین الحق کی خدمت میں پیش کیاجاچکا ہے۔خیال رہے کہ تصوف ایوارڈ کوہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی شہرت ومقبولیت حاصل ہے۔

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 502