donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Haji Md Zafar
Title :
   Taleem Pasmandagi Door Karne Aur Taraqqi Ki Manzil Taye Karne Ka Wahid Zariya

    تعلیم ،پسماندگی دور کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کا واحد ذریعہ

۔حاجی محمد ظفر

                         
    تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری ہے، تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے اور پسماندگی دور کرنے و ترقی کی منازل طے کرنے کا واحد ذریعہ بھی تعلیم ہی ہے۔اس لئے ہمارا اولین مقصد حیات تعلیم کا حصول ہوناچاہئے۔ان خیالات کا اظہار آج فضل پورا ایکتا کمیٹی کے صدر حاجی محمد ظفر نے اسکولی بچوں میں ڈرائنگ بُک اور اسٹیشنری تقسیم کرتے ہوئے کیا۔وہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے سالانہ پروگرام میں سامعین اور بچوں سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس سلسلے کی ایک چھوٹی سی پہل ہے۔ کمیٹی تعلیمی بیداری کے لئے  اگلے مہینے سے ایک تحریک کی شروعات کرے گی جس کے ذریعہ بچوں کو خصوصاً لڑکیوں کو اسکول بھیجنے، ان کے والدین کو بچیوں کی تعلیم کی جانب راغب کرانا اور ان کے لئے ٹیوشن سینٹر قائم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی بچیوں کے لئے مستقبل قریب میں بیوٹیشین، مہندی لگانے کا کورس اور سلائی کڑھائی کے کورس کا بھی انتظام کرے گی تاکہ بچیوں کو یہ سہولت ان کے گھر کے نزدیک ہی مہیا کرائی جا سکے اور ان کے والدین انہیں مذکورہ کورسیز کرنے کی اجازت دے سکیں۔پروگرام کی نظامت کمیٹی کے جنرل سکریٹری عبدالوحید نے کی۔

    قبل ازیںامام مسجد انجمن و مفتی نثار احمد نے اصلاح معاشرہ پر بیان کرتے ہوئے صفائی،سلام اور یکجہتی کی اہمیت پر قرآن و حدیث کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ اپنے مختصر مگر جامع بیان میں انہوں نے سلام کو عام کرنے اور متحد ہو کر زندگی گزارنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے نبیؐ کے سچے پیروکاربنیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ اگر ہم خلوص دل سے سیرت نبوی کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں تو یقینا ہماری دنیاوی مشکلیں دور ہونگی اور ہماری آخرت بھی کامیاب ہوگی۔موصوف نے فضل پورا ایکتا کمیٹی کے صدر و دیگر اراکین کواس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اسے ایک قابل تحسین قدم بتایا ۔انہوں نے ہر ماہ ایسادینی و تعلیمی اجتماع کرانے کا مشورہ بھی دیاجسے صدرکمیٹی نے فوراً ہی تسلیم کر لیا۔پروگرام میں محمد اشرف قریشی، ماسٹر شبیر احمد، محمد عثمان، محمد سلیمان، محمد غفران، محمد یوسف، وسیم اللہ انصاری، مشکور احمد،امام الدین، عبد الوحید، عبد المعید، محمد وسیم، نایاب احمد قریشی، محمد صلاح الدین ، محمد ابرار ، محمد شاہد، محمد طارق ، رئیس احمد کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات اور بڑی تعداد بچوں نے شرکت کی۔

*********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 469