donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Mushtaq Darbangwi
Title :
   Darbhanga : Millat College Ke Qaumi Seminar Ka Ikhtetam

دربھنگہ:ملت کالج کے دو روزہ قومی سمینار کا اختتام
 
مشتاق دربھنگوی) اردو تنقید وتحقیق کے باب میں پروفیسر وہاب اشرفی کے علمی وادبی ذخیرے کا اندازہ کرنا اور ان کی بصیرت وبصارت کا محاسبہ مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر شہاب الدین ثاقب(علی گڑھ) نے کیا۔ پروفیسر ثاقب ملت کالج ، دربھنگہ میں منعقدہ دو روزہ سمینار بعنوان ’’پروفیسر وہاب اشرفی- شخصیت وفن‘‘ کے اختتامی اجلاس سے بطور مہمانِ خصوصی خطا ب فرما رہے تھے۔ ڈاکٹر سی آر دگوال نے کہا کہ پروفیسر وہاب اشرفی کے تنقیدی ، تحقیقی کارنامے نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔ اس طرح کی نابغۂ روزگار شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔ پروفیسر عبد الصمد نے کہا کہ بہار میں عصرِ نو کے ناقدین ادب کی جو فہرست ہے اس میں بیشتر ان کے شاگرد ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز احمد کریمی (سکریٹری بہار اردو اکیڈمی،پٹنہ) نے کہا کہ پروفیسروہاب اشرفی جیسی ہمہ جہت شخصیت پر یہ سمینار تاریخی نوعیت کا ہے، جو ان کے انتقال کے محض سات آٹھ مہینے بعد ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی اور پروفیسر اظہار احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مشتاق احمد  پرنسپل نے اختتامیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سمینار کی مکمل رپورٹ پیش کی اور کہا کہ افتتاحیہ اجلاس کے بعد چار تکنیکی اجلاس ہوئے جن میں کل 46 نامور ناقدین ادب نے اپنے مقالات پیش کئے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تمام مقالہ نگاروں نے پیش پا افتادہ مضامین سے دامن بچایا اور نئے پہلو کو اجاگر کرنے کی حتی المقدور کوششیں کیں۔ واضح ہو کہ مورخہ 13,14 فروری کے اس دوروزہ قومی سمینار میں جن اکابر ناقدین ادب نے اپنے مقالات پیش کئے ان میں پروفیسر عبد الصمد(پٹنہ)، پروفیسر عبد المنان طرزی (دربھنگہ)، پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی (بھاگلپور)، پروفیسر شہاب الدین ثاقب (علی گڑھ)، پروفیسر عبد الحنان سبحانی(مدھیپورہ)، پروفیسر اظہار احمد (مدھوبنی)، مشتاق احمد نوری(پٹنہ)، ڈاکٹر محمد کاظم (دہلی)، ڈاکٹر ابو بکر عباد (دہلی)، ڈاکٹر محمد علی جوہر (علی گڑھ)، ڈاکٹر ندیم احمد (دہلی)، ڈاکٹر راشد عزیز (سری نگر)، سید شہباز عالم (پٹنہ)، ڈاکٹر افتخار احمد(کلکتہ)، پروفیسر صفدر امام قادری (پٹنہ)، پروفیسر منصور عمر (دربھنگہ)، پروفیسر ظفر حبیب (بیگوسرائے)، ڈاکٹر توقیر عالم توقیر (پٹنہ)، ڈاکٹر جمیل اختر (آرہ)، پروفیسر آفتاب احمد آفاقی (وارانسی)، عطا عابدی (پٹنہ)، پروفیسر شکیل احمد قاسمی (پٹنہ)، ڈاکٹر قیام نیر(دربھنگہ)، تسلیم عارف(رانچی)، عاقل زیاد (پٹنہ)، سرور حسین (ہزاری باغ)، محمد احسان (سہرسہ) وغیرہم شامل ہیں۔ اجلاس میں اردو ادب کے اساتذہ ، طلبا و طالبات اور گرد و نواح کے شائقین ادب و ادیب وناقد شامل تھے۔ ان میں ڈاکٹر نجیب اختر، ڈاکٹر ارتضیٰ احمد، علاء الدین حیدر وارثی، سلطان احمد (سابق ایم ایل اے)، پروفیسر شاہد ظفر، پروفیسر محمد رحمت اللہ، انجینئر سوہن چودھری، ایس ایم حسن اقبال، حافظ ابو شحمہ، محمد حسن، پروفیسر اویس احمد دوراں، ڈاکٹر محمد حبیب عالم، ڈاکٹر منصور، پرویز احمد وغیرہم کے نام شامل ہیں۔
 
***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 738