donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Mushtaq Darbangwi
Title :
   Halim Sabir Ki Kitab Ka Ijra

کلکتہ کتاب میلہ میں اخبار مشرق کے اسٹال پر 
 
حلیم صابر کی کتاب کا اجرا
 
مشتاق دربھنگوی) گزشتہ 9 فروری کو اخبار مشرق کے بک اسٹال پر حلیم صابر کی کتاب ’’پُرمزاح شکوے‘‘ جو ان کے مزاحیہ کلام پر مشتمل ہے، کا اجرا ہوا۔ حلیم صابر نے سنجیدہ شاعری کے علاوہ وقتاً فوقتاً مزاحیہ انداز میں نظمیں کہی ہیں جو امسال انہوں نے کتابی شکل میں پیش کی۔ مذکورہ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے شہر کی معروف شخصیت جناب صلو چودھری نے کہا کہ حلیم صابر کا شمار اساتذہ میں ہوتا ہے۔ یہ اُن کی قادر الکلامی ہے کہ مزاحیہ انداز میں بھی انہوں نے نظمیں کہی ہیں۔ اگرچہ ان کی سنجیدہ شاعری کے سامنے اس کی حیثیت کم سہی پھربھی ایک لائقِ تحسین کاوش ضرور کہی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد عقیل نے قدیمی ادبی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانے اساتذہ سودا اور اُن کے ہم عصروں نے بھی بوقتِ ضرورت مزاحیہ انداز میں شاعری کی جبکہ بعض معروف شعراء فرضی نام سے مزاحیہ شاعری کرتے رہے۔ بہرحال حلیم صابر کا مزاحیہ کلام قارئین کے لئے دلچسپی کا سامان ضرور فراہم کرے گا۔
اس تقریب کو مزید رونق بخشنے کے لئے ارم انصاری نے اپنے قطعات اور یوسف اختر نے مترنم آواز میںاپنی غزل پیش کی۔  ان کے بعد شگفتہ یاسمین غزل، نغمہ نور، سعیدہ امان اور بشریٰ سحر نے اپنی غزلیں سناکر سامعین سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانانِ خصوصی دبئی سے آئے ہوئے رضاء الرحمٰن اور  اردو اکیڈمی مغربی بنگال کے سکریٹری محمد شاہدشریک ہوئے۔ انہوں نے اخبار مشرق کے تعلق سے اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔ اخیر میں جناب اسد الزماں نے حاضرین بزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کے اختتام کا اعلان کیا۔
 
*****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 761