donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Room
Title :
   Senior Sahafi Sohail Anjum Ko Sadma


سینئر صحافی سہیل انجم کو صدمہ

آپ کے بڑے بھائی ممتاز شاعر وادیب حماد انجم کا انتقال

نئی دہلی، ۹؍فروری۲۰۱۵

                    
    سینئر صحافی سہیل انجم کے بڑے بھائی شاعر و ادیب حماد انجم کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے اپنے آبائی وطن لوہرسن بازار ضلع سنت کبیرنگر  اترپردیش میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً ۵۸ سال تھی۔ پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ان کی تدفین آج آبائی قبرستان میں ہوئی۔ دو تین ماہ قبل وہ پھیپھڑے کے ایک عارضے میں مبتلا ہوئے  جس کا علاج چل رہا تھا اور کافی افاقہ تھا لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ حماد انجم پیشے سے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر وادیب بھی تھے۔ ان کے کئی شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔ ’شمع حرا‘ ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے۔ ان کے دیگر شعری مجموعے ’بہار حمد‘،’ شاخ گل تر‘ اور حال ہی میں شائع ہوا ’’نورِ نادیدہ‘‘ ہیں۔ ان کے بھائیوں میں سہیل انجم کے علاوہ ڈاکٹر شمس کمال انجم(صدر شعبہ عربی باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری ،جموں)،  قمر جمال انجم اور آصف ہلال انجم ہیں۔ آخرالذکر دونوں بھائی سعودیہ عرب میں مقیم ہیں۔


**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 446