donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Room
Title :
   Shaif Academy Ki Janib Se Perween Shakir Award Ka Ailan

شریف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے پروین شاکر ایوارڈ کا اعلان 


شریف اکیڈمی جرمنی کے تیسرے سالانہ عالمی کنونشن کے موقع پرصاحب کتاب شاعرات کو ان کے مجموعہ کلام پر ’’پروین شاکر ایوارڈ‘‘دیا جائے ۔اس مقصد کے لیے عنقریب ایک ججز کا پینل تشکیل دیا جائے گا ۔پروین شاکر جنکا شمار اردو شاعری اور خاص طور پر نسائی ادب میں ایک بلند پایہ شاعرہ کے طور پر ہوتا ہے ۔ان کے فن اورشخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پروین شاکر ایواردڈ کا اعلان کیا گیا ۔یہ ایوارڈ شاعرات کو ان کے مجموعہ کلام پر دیا جائے گا ۔جس میں انہوں نے عورت کی مجبوریوں ،محرومیوں اور اسکے مختلف رویوں کا ذکر کر کے معاشرے میں اس کو مقام اور عظمت دینے کے احساس کو اجاگر کیا ہے ۔پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا۔عورت کی مجبوریاں ،محرومیاں ،بے بسی اور نفسیات کی ببانگ دہل ترجمانی کی ۔انکی شاعری مختلف کیفیات کی شاعری ہے۔انہوں نے کم عرصہ میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر انکی تخلیقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

 

****************

Comments


Login

You are Visitor Number : 443