قدیم ادبی انجمن مجلسِ مصنفین کراچی کا یادگار مشاعرہ
سرشار صدیقی کی صدارت اور تسلیم الٰہی زلفی کینیڈا کے مہمانِ خصوصی
کراچی(خصوصی رپورٹ) گذشتہ تین دھائیوں سے قائم فعال ادبی انجمن مجلسِ مصنفین کراچی کے روح رواں رضوان صدیقی اورو قمر شیخ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا‘جس کی صدارت سینئر سخنور سرشار صدیقی نے فرمائی‘جبکہ مہمانِ خصوصی کینیڈا کے معروف شاعر تسلیم الٰہی زلفی تھے۔خوبصورتی کے ساتھ سجائے ہوئے پرہجوم پنڈال میں شہر کے باذوق حاضرین نے ہر اچھے شعر پر شعراء کو داد و تحسین سے دل کھول کر نوازا۔اس طرح رات نو بجے شروع ہونے والا مشاعرہ صبح دو بجے تک جاری رہا۔
٭٭٭
|